Home / ٹرمپ پرحملہ کرنےوالےپرفردجرم عائد

ٹرمپ پرحملہ کرنےوالےپرفردجرم عائد

Cole Tomas Allen sent message to family before the incident.

Monday, 27 April 2026 | Web Desk

امریکی صدرٹرمپ کی جانب سےوائٹ ہاوس نمائندگان کےاعزازمیں ڈنرکی تقریب میں فائرنگ کےملزم کو عدالت میں پیش کردیاگیاجہاں اس پرصدرٹرمپ کوقتل کرنےکی کوشش کاالزام عائدکردیاگیا۔

عدالت نےملزم کوعارضی طورپرحراست میں لینےکاحکم دےدیا، کیس کی مزیدسماعت جمعرات کوہوگی۔

امریکی میٖڈیا کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 31 سال کے کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی، ملزم پیشےکےاعتبارسےاستادہے۔ امریکی نیوزچینل سی بی ایس کےمطابق، مبینہ حملہ آور نے حکام کو بتایا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدے داروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

پولیس چیف کےمطابق، ملزم کےپاس ایک شاٹ گن ، ایک ہینڈگن اورکئی چاقوتھے۔ ویڈیوفوٹیج کاجائزہ لےکریہ پتاچلایاجائےگاکہ وہ اسلحہ لےکرعمارت کےاندرکیسےداخل ہوا؟

قائم مقام اٹارنی جنرل کےمطابق، ایسا لگتا ہے ملزم نےیہ کارروائی اکیلے سرانجام دی اوروہ ہوٹل میں مقیم تھا اورحکومتی عہدے داروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ان کاکہناتھاملزم تفتیش میں تعاون نہیں کررہاتاہم بظاہرلگتاہےکہ اس کاٹارگٹ صدرٹرمپ ہی تھے۔

ایران جنگ میں امریکاکےقیمتی ہتھیارخرچ ہوگئے

ادھرصدرٹرمپ بھی کہہ چکےہیں کہ حملہ آورکاہدف وہ تھے۔ انہوں نےکہاکہ کچھ لوگوں کواچھےکام پسندنہیں آرہے۔ بڑےبڑےکام کرنےوالوں کےساتھ اس قسم کےواقعات ہوتےرہتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Cole Tomas Allen sent message to family before the incident.

ضروری کام ہے۔۔ملزم کاگھروالوں کوبھیجامیسج

Monday, 27 April 2026 | Web Desk وائٹ ہاؤس نمائندگان کےاعزازمیں ڈنرکی تقریب میں فائرنگ …