Home / حیدرآبادکنگزکی جیت، قلندرزایونٹ سےآوٹ

حیدرآبادکنگزکی جیت، قلندرزایونٹ سےآوٹ

Hyderabad Kings Men storm into PSL 11 playoffs, eliminate Lahore Qalandars

Monday, 27 April 2026 | Web Desk

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کےاہم میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 108 رنزکےبڑےمارجن سے ہرا کر پلے آف مرحلےکیلئےکوالیفائی کرلیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کرحیدرآبادکنگزمین کوبیٹنگ کی دعوت دی۔ حیدر آباد کنگز مین نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 244 رنزکاپہاڑکھڑاکردیا۔

حیدرآباد کی جانب سے گلین میکسویل نےاپنےروایتی جارحانہ اندازمیں بیٹنگ کرتے ہوئےصرف 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ عثمان خان نے 54 اور کوشال پریرانے 50 رنز بنا کرٹیم کامجموعی سکور244 تک پہنچانےمیں نمایاں کرداراداکیا۔

245رنز کےبڑے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیزکی ٹیم 17.1 اوورز میں 136 رنزپرڈھیرہوگئی راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خواجہ نے بھرپور مزاحمت کی، وہ 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے لیکن ان کا ساتھ دینےوالاٹیم میں اورکوئی نہ تھااوریوں راولپنڈیز کی وکٹیں خزاں کےپتوں کی طرح ایک ایک کرکےبکھرگئیں۔

حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے 4 اور عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہےکہ 245 رنز کے ہدف کے جواب میں راولپنڈیز 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، حیدرآباد کنگزمین کو پلے آف تک رسائی کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک روکنا تھا۔

بنگلادیش نے2اہم کھلاڑیوں کوپی ایس ایل کھیلنےسےروک دیا

حیدر آباد کنگز مین کی جیت دفاعی چیمپئن لاہورقلندرزکیلئےبری خبرثابت ہوئی کیونکہ کنگزمیں کےپلے آف میں پہنچنےسےدفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سےآوٹ ہوگئی۔

یہ بھی چیک کریں

Babar Azam creates PSL history with 500 runs in four seasons

بابر نےپی ایس ایل میں ایک اورسنگ میل عبورکرلیا

Wednesday, 29 April 2026 | Web Desk پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی …