Home / بنگلادیش نے2اہم کھلاڑیوں کوپی ایس ایل کھیلنےسےروک دیا

بنگلادیش نے2اہم کھلاڑیوں کوپی ایس ایل کھیلنےسےروک دیا

BCB withdraws Mustafizur Rahman from PSL 11 due to injury

Friday, 24 April 2026 | Web Desk

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن گیارہ میں لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کی نمائندگی کرنے والے دو اہم کھلاڑیوں مستفیض الرحمان اور ناہید رانا کا این او سی منسوخ کردیا۔

کرک انفوکے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں جیت کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مستفیض الرحمان اور ناہید رانا کوپی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کے لیے واپس پاکستان جانےسےروک دیاہے۔

بی سی بی کےبیان کےمطابق مستفیض الرحمان کی انجری کا جائزہ لینے کے لیے اسکین کیا جائے گا، جس کے بعد بورڈ کی طبی ٹیم کی نگرانی میں ان کی بحالی کا پروگرام شروع ہوگا۔

واضح رہےکہ مستفیض الرحمان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پی ایس ایل سےوطن واپسی پرگھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئےاوراسی باعث وہ سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شرکت نہیں کرپائے تاہم چٹاگانگ میں تیسرے اور آخری میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےانہوں نےنیوزی لینڈکےخلاف 5 وکٹیں حاصل کیں۔

بی سی بی نے بیان میں کہا کہ مستفیض الرحمان اور تسکین احمد کے ساتھ ساتھ ناہید رانا کو بھی نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی20 سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے،اس لیےوہ بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچزکےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

راولپنڈیزنےمیری وجہ سےشکست کھائی: محمدرضوان

بی سی بی کافیصلہ لاہورقلندرزکیلئےبڑاجھٹکاہےکیونکہ مستفیض نےلاہور قلندرز کی نمائندگی کرتےہوئےبنگلہ دیش واپسی سے قبل 5 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ناہید رانا پشاور زلمی کی جانب سے کھیل رہے تھے اور انہوں نےایک میچ میں 4 وکٹیں حاصل کی تھیں اور مجموعی طور پر 4 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

رپورٹ کے مطابق ناہید رانا اب مئی میں پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ مستفیض الرحمان ممنہ طور پر جون میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …