Friday, 24 April 2026 | Web Desk
دنیا کےبڑے یوٹیوبرکےحوالےسےاکثرمتنازع خبریں سامنےآتی رہتی ہیں ۔ جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ دنیاکےسب سےبڑےیوٹیوبرہیں اوراب وہ بھی ایسےتنازع میں گھرگئےہیں جسےان کی ساکھ کوغیرمعمولی نقصان پہنچ سکتاہے۔
اس خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ مسٹربیسٹ کی کمپنی کی ایک سابق ملازمہ لورین میورومیٹس نےنارتھ کیرولیناکی عدالت میں ایک درخواست دائرکی ہے۔ خاتون نےاپنی درخواست میں مسٹربیسٹ کی کمپنی پرجنسی ہراسانی، صنفی امتیازاورمیٹرنٹی لیوکےبعد ملازمت سے نکالےجانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ عالمی خبرایجنسی اےپی کےمطابق، خاتون نےموقف اختیارکیاکہ زچگی کےمراحل کےفراغت کےبعدانہیں صرف 3ہفتےکےاندرنوکری سےنکال دیاگیاجبکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سےیہ ملازمت کررہی تھیں۔
لورین میورومیٹس کےمطابق، دورانِ حمل اور زچگی کے وقت بھی ان وہ مسلسل آفس ورک لوڈبرداشت کرتی رہیں، یہاں تک کہ اسپتال میں بھی میٹنگز میں شریک ہوناپڑتاکیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ انکار کی صورت میں نوکری سےنکال دیاجائےگا۔
مدعی نےمسٹربیسٹ کی کمپنی پرایک اورسنگین یہ بھی لگایا گیا ہے کہ کمپنی کا ماحول خواتین کے لیےغیرموزوں اور تضحیک آمیز تھا، انہوں نےکمپنی کے سی ای او جیمز وارن کے حوالے سے بھی غیر موزوں گفتگو کا ذکر کیاہے۔
لورین نےاپنی درخواست میں موقف اختیارکیاہےکہ یہ تمام اقدامات امریکی قوانین، خصوصاً فیملی اینڈ میڈیکل لیو ایکٹ، کی خلاف ورزی ہیں۔
مسٹر بیسٹ کی کمپنی ’بیسٹ انڈسٹریز‘نےسابق خاتون ملازمہ کےالزامات کومستردکرتےہوئے کہا ہے کہ یہ دعوے محض شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہیں۔ لورین کو ان کے عہدے کے خاتمے کے باعث ملازمت سے الگ کیا گیا۔
کمپنی نے کچھ پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی عدالت میں پیش کیے جن میں ساتھی ملازمین کی جانب سے لورین کو ڈیلیوری کے دوران آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمی ڈونلڈسن یعنی مسٹربیسٹ کو عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہے اورحال ہی میں انہیں دنیاکی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ ریماکاساتھی اداکارہ کوتھپڑمارنےکااعتراف
خاتون اپنےالزامات ثابت کرنےمیں کامیاب ہوجاتی ہیں تو یہ ان کی یہ جیت مسٹربیسٹ کے برانڈ اوران میڈیا سلطنت کی ساکھ کے لیےبڑی ہارکاباعث بن سکتی ہے۔