Sunday, 19 April 2026 | Web Desk
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں ڈیبیوکرنےوالی فرنچائز راولپنڈیزلاہورقلندرزسےشکست کھانےکےبعدایونٹ کےپلےآف مرحلےسےباہرہوگیی ہے۔ کپتان محمد رضوان نے مسلسل 7 میچز میں شکست اور پلے آف کی دوڑ سے باہرہونے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ہفتےکونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہورقلندرزکےہاتھوں شکست کےبعدراولپنڈیزکےکپتان محمد رضوان نےدکھی دل کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبول کیاکہ میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی اسی لیےٹیم اچھانتیجہ نہیں دےسکی۔
محمد رضوان نےکھلےدل کےساتھ یہ بات کہی کہ یقینی طورپرمیری پرفارمنس اچھی نہیں تھی،اسی لیے ایسا رزلٹ رہا، میں نوجوان پلیئر کے ساتھ اوپن کررہا تھا،میں پوزیشن کےحوالے سےاپنی خواہش ضروررکھتا ہوں لیکن ٹیم کا فیصلہ متفقہ ہوتا ہے۔
محمدرضوان نےکہاکہ ہارکی صورت میں پازیٹیو نکالنامشکل ہوجاتا ہے،کچھ چیزیں کافی مثبت رہی ہیں، ٹیم میں کہیں کوئی کمی دکھاءی نہیں دیتی لیکن شایدقسمت نے ساتھ نہیں دیا ۔ آپ بطور کپتان کوشش کرسکتے ہیں لیکن غلطیاں ہوں تو پھر کچھ نہیں ہوسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے پرفارمنس نہیں ہوئی تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ میں ہمت ہار جاؤں ، میرے لیے کرکٹ جنون ہے، مجھے اس کے علاوہ کچھ نہیں آتا، میں محنت کرکے واپس آوں گا۔
محمد رضوان نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ ہے، میں مانتا ہوں کہ میری ناکامی ہے، آگے میرے ہاتھ میں بس محنت کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔
ریلی روسونےپی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوور ز میں 9 وکٹ پر 178 رنز بناسکی۔
یہ راولپنڈیز کی کی رواں پی ایس ایل میں مسلسل ساتویں شکست تھی۔ وہ ایک بھی میچ اب تک جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔