Home / آبنائےہرمزکھل گئی ، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

آبنائےہرمزکھل گئی ، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi announces full reopening of Strait of Hormuz to commercial vessels following Israel-Lebanon ceasefire

Saturday, 18 April 2026 | Web Desk

لبنان اسرائیل جنگ بندی کےبعدایران نےتقریباًڈیڑھ ماہ سےبندآبنائےہرمزتمام ملکوں کےتجارتی جہازوں کیلئےکھولنےکااعلان کردیا۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےخود سوشل میڈیاپریہ خبرشیئرکی کہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کےدوران آبنائےہرمزکومکمل کھولاجارہاہے۔ تاہم ان کایہ بھی کہناتھاکہ تجارتی جہازوں کوپہلےسےطےشدہ ایک مربوط راستہ اختیارکرناہوگاجس کااعلان پہلےہی پورٹس اینڈمیری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کےتحت کیاجاچکاہے۔

آبنائےہرمزکھلنےکی خبرجنگ کےبعدسےمرجھائی ہوئی عالمی معیشت کیلئےتازہ ہواکاجھونکاثابت ہوئی اورعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سےنیچےگرناشروع ہوگئیں ۔ برینٹ خام تیل تقریباً 11 فیصد کمی کے بعد 88.70 ڈالر فی بیرل تک گر گیا جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیوٹی آئی) بھی 11 فیصد کمی کے ساتھ 81.20 ڈالر پرآ گیا۔

اسی طرح عالمی اسٹاک مارکیٹس میں اس خبرکےبعدتیزی دیکھنے میں آئی جہاں امریکی اسٹاک فیوچرز میں نمایاں اضافہ ہوا۔

پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں کمی

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔ ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

ایران سب کچھ مان چکاہے: ٹرمپ

پاسداران انقلاب کااہم اعلان

دوسری جانب ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے فوجی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنےکی اجازت نہیں۔ تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے مقررہ راستے اور پاسدارانِ انقلاب نیوی کی اجازت سے گزر سکتے ہیں۔

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا اختتام 22 اپریل کو ہوگا۔ اب دیکھنا ہے کہ اس تاریخ کے بعد ایران دوبارہ آبنائے ہرمز بند کردیتا ہے یا اس سےپہلےکوئی حتمی معاہدہ طے پاجاتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

`Ugandan Chief of Defence Forces General Muhoozi Kainerugaba demands $1 billion and a Turkish wife from Turkey`

ترکیہ سے1ارب ڈالراورخوبصورت دلہن کامطالبہ

Tuesday, 14 April 2026 | Web Desk افریقی ملک یوگنڈا کےصدریووری موسیوینی کےصاحبزادے اور چیف …