Home / پاکستان کوسعودی عرب سےمزید1ارب ڈالرموصول

پاکستان کوسعودی عرب سےمزید1ارب ڈالرموصول

SBP confirms $1 billion Saudi inflow completing $3 billion deposit

Tuesday, 21 April 2026 | Web Desk

سعودی عرب کی جانب سےبھجوائےگئے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈ پاکستان کوموصول ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک نےخبرکی تصدیق کرتےہوئےکہاہےکہ یہ رقم سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی دوسری قسط ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کےمطابق، سعودی عرب کی جانب سے 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔ اس طرح پاکستان کووعدےکےمطابق پورے3ارب ڈالرمل چکےہیں۔ واضح رہےکہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فنڈز کی یقین دہائی کروائی گئی تھی۔

یادرہےکہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو گزشتہ ہفتے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس 45 کروڑ سود کے ساتھ ادا کیے تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی 23 اپریل کو ہونی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

X Money metal debit card showing user's X handle alongside smartphone displaying the X Money app interface

ایلون مسک کی بینکنگ اورپےمنٹ ایپ تیار

Tuesday, 28 April 2026 | Web Desk ٹیسلاکےبانی اوردنیاکےسب سےامیرآدمی ایلون مسک جلد ہی ایک …