Home / نیتن یاہوکی گرفتاری کااعلان

نیتن یاہوکی گرفتاری کااعلان

Hungary's Peter Magyar vows to arrest Netanyahu under ICC warrant

Tuesday, 21 April 2026 | Web Desk

ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم پیٹر میگیار نے اسرائیلی وزیراعظم نین یاہو کی گرفتاری کاعندیہ دےدیا۔

صحافیوں سےبات کرتےہوئےپیٹرمیگیارسےپوچھاگیاکہ نیتن یاہوہنگری کےدورےپرآئےتوکیاانہیں گرفتارکیاجائےگا؟ اس پران کاکہناتھاکہ ان کی حکومت کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی جس کے وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت نےجاری کئےہوں۔

ہنگری کےوزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ ان کی حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا عمل بھی روکے گی جسے سابق وزیراعظم وکٹراوربان نے شروع کیا تھا۔

مکمل حقوق ملنےتک ہرمزبندرہےگی

ہنگری کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کا یہ اقدام مبینہ طور پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات پر ممکنہ گرفتاری وارنٹس سے تحفظ دلوانے کے لیے شروع کیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Cole Tomas Allen sent message to family before the incident.

ضروری کام ہے۔۔ملزم کاگھروالوں کوبھیجامیسج

Monday, 27 April 2026 | Web Desk وائٹ ہاؤس نمائندگان کےاعزازمیں ڈنرکی تقریب میں فائرنگ …