Tuesday, 28 April 2026 | Web Desk
ٹیسلاکےبانی اوردنیاکےسب سےامیرآدمی ایلون مسک جلد ہی ایک نئی بینکنگ اور پیمنٹ ایپ لانچ کرنےجا رہے ہیں جو ان کےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس کو ایک ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں بدلنے کےدیرینہ منصوبے کا حصہ ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایکس منی نامی اس مالیاتی فیچر کا محدود آغاز آئندہ دنوں میں متوقع ہے، تاہم ریگولیٹری رکاوٹیں اب بھی اس کی مکمل لانچ کی راہ میں حائل ہیں۔
ایکس پہلے ہی امریکا کی درجنوں ریاستوں میں لائسنس حاصل کر چکا ہے جبکہ کمپنی گزشتہ سال اس نےعالمی ادائیگیوں کی کمپنی ویزا کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیاتھاتاکہ ڈیجیٹل والیٹ (Digital Wallet) اور پیئر ٹو پیئر (peer to peer) پےمنٹ سروس کو سپورٹ کیا جا سکے۔
اطلاعات ہیں کہ یہ فنانشل سروس پلیٹ فارم ’زبردست فوائد‘بھی پیش کرے گا، جن میں 6 فی صد منافع والا سیونگ اکاؤنٹ اور کچھ ٹرانزیکشنز پر 3 فیصد کیش بیک شامل ہیں۔
واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں
ایلون مسک نے 2023 میں ٹوئٹر کا نام بدل کر ایکس رکھنے کے کچھ ہی مہینوں بعد ایک ’ایوری تھنگ ایپ‘ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے یہ ٹوئٹر 2022 مین خریدا تھا۔