Home / راناثنااللہ کاعمران خان کوبڑاچیلنج

راناثنااللہ کاعمران خان کوبڑاچیلنج

Rana Sanaullah

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نےکوئی لگی لپٹی رکھےبغیرکہہ دیاکہ چاہےعمران خان جتنامرضی زورلگالیں،الیکشن 14مئی کونہیں ہونگے۔عام انتخابات ایک ساتھ ہونگےاوراسی سال ہونگے۔

رانا ثنااللہ نےفیصل آبادمیں ایک اجتماع سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ مشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دینےوالوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، 2018میں میرے حلقے کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا،مقصدمجھےکمزورکرناتھالیکن حلقےکےعوام نےاس کےباوجودمجھ پراعتمادکیا۔آج میرے پاس کوئی عہدہ ہے تو وہ آپ کی خدمت کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی زورلگائیں،الیکشن 14 مئی کونہیں ہوں گے، انتخابات اکٹھے ہوں گے اور مقررہ وقت پراسی سال ہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …