مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پنجاب اسمبلی کےانتخابات کیلئےسپریم کورٹ نےبراہ راست سٹیٹ بنک کو21ارب روپےوزارت خزانہ کوجاری کرنےکاحکم دےدیا۔ حکم کےمطابق وزارت خزانہ یہ رقم الیکشن کمیشن کودےگااورالیکشن کمیشن پیرکےروزرقم ملنےکےحوالےسےرپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائےگا۔
جمعہ کےروزسپریم کورٹ میں فنڈزالیکشن کمیشن کونہ ملنےکےخلاف چیف جسٹس کےچیمبرمیں سماعت ہوئی ۔ سماعت میں اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کےحکام اوراسٹیٹ بنک کےڈپٹی گورنراوردیگراعلیٰ افسران پیش ہوئے۔
ذرائع کےمطابق اٹارنی جنرل کوفنڈزالیکشن کمیشن کونہ دینےپرکڑےسوالات کاسامناکرناپڑا۔ ذرائع کاکہناہےکہ اٹارنی جنرل کااس موقع پرکہناتھاکہ اگرپارلیمنٹ فنڈزدینےسےروک دےتوکیسےدےسکتےہیں؟
ذرائع کے مطابق ججزنےفنڈزجاری نہ کرنےپراظہاربرہمی کرتےہوئے واضح کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑے گا۔
ان چیمبرسماعت میں ڈپٹی گورنرنےعدالت عظمیٰ کےتین رکنی بینچ کوبتایاکہ خزانےمیں 21ارب روپےہیں لیکن الیکشن کمیشن کویہ فنڈزوفاقی حکومت کی اجازت سےہی دئیےجاسکتےہیں۔