طارق ٹیڈی ۔۔ ایک ستارہ جوڈوب کربھی چمک رہاہے ۔۔
برصغیرپاک وہندمیں کامیڈی کی بات ہواورپاکستان کاذکرنہ ہو ۔۔ ایساہوہی نہیں سکتا ۔۔
فلم ہو ۔۔ ٹی وی ہو یاسٹیج ۔۔ پاکستان نےایسےایسےنگینےپیداکئےہیں کہ جنہیں ایک لمبےعرصےتک ان کےبےپناہ ٹیلنٹ اورخدادادصلاحیتوں کی بنیادپریادرکھاجائےگا ۔۔
ایسےہی بہت سےناموں میں سےایک نام ہے ۔۔ طارق ٹیڈی ۔۔
طارق ٹیڈی اپنےنام کی طرح ۔۔ دکھنےمیں بھی دھان پان اورکمزورسےتھے ۔۔ لیکن ان کی کامیڈی اتنی جاندارتھی کہ انہیں پنجابی سٹیج ڈرامےکاہیوی ویٹ چیمپئن کہاجائےتوبالکل بھی غلط نہ ہوگا۔۔
وہ آیا ، اس نےدیکھااوراس نےفتح کرلیا ۔۔ جیسی مثالیں طارق ٹیڈی جیسےلوگوں کیلئےہی بنی ہیں ۔۔
نوےکی دہائی میں سٹیج کےافق پرابھرنےوالےاس ستارےنےآتےہی وہ دھوم مچائی کہ لوگ بس دیکھتےہی رہ گئے۔اپنی تابڑتوڑجگتوں سےمخالفین کےچھکےچھڑادینےوالےطارق ٹیڈی کےسامنےشایدہی کوئی ٹک پایاہو۔
انہیں جگتیں برسانےوالی مشین گن کہنازیادہ صحیح ہوگاکیونکہ سٹیج پران کی سپیڈ، برجستگی ، ورسٹیلیٹی کامقابلہ کرناان کےکسی ہم عصرکیلئےقریب قریب ناممکن تھا۔ یہی وجہ ہےکہ طارق ٹیڈی اپنےوقت میں پنجابی سٹیج ڈرامےکی دنیاکےمہنگےترین اداکاروں میں سےایک تھے۔۔
طارق ٹیڈی کی جوڑی کومستانہ کےساتھ بہت پسندکیاجاتاتھا لیکن بدقسمتی یہ ہوئی کہ مستانہ طارق ٹیڈی سےبھی پہلےیہ دنیاچھوڑکرخالق حقیقی سےجاملے۔۔
بہرحال ۔۔ طارق ٹیڈی ہوں یامستانہ ۔۔ دونوں کی موت انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہوئی ۔۔
طارق ٹیڈی کاذکرمیں اس لئےکررہاہوں کیونکہ کچھ روزپہلےاخبارمیں چھپنےوالی ایک تصویرنےمجھےہلاکررکھ دیا۔
تصویرمیں دوچھوٹی بچیاں ۔۔ ہاتھ میں پلےکارڈاٹھاکرگورنرہاوس لاہورکےباہرکھڑی ہیں ۔۔پلےکارڈپرلکھاہے:”ہم طارق ٹیڈی کی بیٹیاں ہیں ۔۔ ہمارےحالات اچھےنہیں،گورنرصاحب سےاپیل ہےہماری مددکی جائے”۔۔
طارق ٹیڈی کےبارےمیں ہمیں اتناتوپتاہےکہ انہیں جگرکاعارضہ لاحق تھااورلاہورکےپی کےایل آئی ہاسپٹل میں ان کاآپریشن بھی ہوالیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔۔لیکن ہم سمیت بہت سوں کونہیں پتاتھاکہ ان کےمالی حالات اس قدرخراب ہوگئےہیں کہ ان کی بیٹیوں کومالی امدادکی اپیل کیلئےسڑکوں پرآناپڑا۔۔
یہاں یہ کہنااچھاتونہیں لگتالیکن کہناپڑےگاکہ کیوں اپنےوقت میں سٹیج کی دنیاکےکنگ کہلانےوالوں کےآخری ایام کسمپرسی کی حالت میں گزرتےہیں ؟ یہاں میں صرف طارق ٹیڈی کی بات نہیں کررہا ، آپ شوکی خان کولےلیں ، طارق جاویدکاذکرکریں ، ببوبرال کاتذکرہ چھیڑیں یاکہ مستانہ کی بات کریں ۔۔ سبھی سٹیج کےدنیاکےمانےہوئےنام تھے اوروہ بھی اس وقت جب سٹیج ڈرامےکاہال کھچاکھچ بھراہوتاتھااورلوگ وہاں کسی ڈانسرکافحش ڈانس نہیں بلکہ اپنےپسندیدہ فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنےآیاکرتےتھے۔
یہ سبھی اپنےاپنےوقت کےمہنگےترین اداکارتھے،ان کی شمولیت کامطب تھاکہ ڈرامہ گارنٹی ہٹ ہے۔ پروڈیوسرزپیسےہاتھ میں لیکران کےپیچھےپیچھےمنتیں ترلےکرتےتھے ۔۔ لیکن کیابات ہےکہ جب ان فنکاروں کاآخری وقت آیایاانہیں کوئی مشکل آن پڑی توان کی جیبیں خالی تھیں ۔۔
ان سب بڑےبڑےفنکاروں کےساتھ ان کی زندگی کےآخری ایام میں جوبھی ہوا ۔۔ بہت ہی افسوسناک اوردکھ بھرا ہے ۔۔ لیکن سوچنےکی بات ہےکہ ایساہواکیوں ۔۔ ؟؟
ایساکیوں ہوا،اس پربات توہوسکتی ہےلیکن ایساکرناغیراخلاقی ہوگا ۔
تاہم پھربھی اپنے دیکھنےوالوں کی معلومات میں اضافےکیلئےبس اتناہی کہنےپراکتفاکروں گاکہ طارق ٹیڈی نےاپنی پہلی بیوی کی وفات کےبعداسماریاض نامی خاتون سےدوسری شادی کی اوریہیں سےان کی زندگی میں وہ موڑآیاکہ جسےرانگ ٹرن کہناصحیح ہوگا۔
اسماسےطارق ٹیڈی کی دوبیٹیاں صفااورمرویٰ ہیں ۔بدقسمتی سےشادی کےچارسال بعداسماسےبھی طارق ٹیڈی کی راہیں جداہوگئیں۔ اسماکےمطابق طارق بہت ہی اچھےاورمحبت کرنےوالےانسان تھے،ان کی زندگی بہت گزررہی تھی جسےبقول اسماکےاس کےدیورشہبازکی بری نظرلگ گئی ۔ اسماکےکہنےکےمطابق شہبازاس پربری نظررکھتاتھااوراسی کی وجہ سےطارق ٹیڈی کی اس سےعلیحدگی ہوگئی۔
دوسری جانب شہبازنےاسماکےالزامات کی سختی سےتردیدکرتےہوئےکہاکہ طارق ٹیڈی کی بیماری کی وجہ دراصل اسماتھی ، اس نےطارق کی زندگی میں اس ٹینشن بھردی تھی کہ اس بےچارےکواندرہی اندرمہلک بیماریوں نےگھیرلیااوربالاخراس کی جان چلی گئی ۔
سچ کیاہےیہ توابھی تک ثابت ہوناباقی ہےلیکن ہم نےآپ نےصرف باتیں شئیرکی ہیں جومختلف ذرائع سےسامنےآچکی ہیں۔
اللہ پاک طارق ٹیڈی سمیت اس دنیاسےجانےوالےتمام فنکاروں کی مغفرت فرمائے۔۔لیکن ہمارےوہ فنکارجن کاآج طوطی بولتاہےکم ازکم انہیں اپنےآخری ایام کےبارےمیں ضرور سوچناچاہیے۔۔اورکچھ ایساکرناچاہیےکہ خدانخواستہ ان کےبچوں کوپلےکارڈاٹھاکرسڑکوں پرنہ آناپڑے ۔۔