Home / عدالتی اصلاحات بل پرعملدرآمدروک دیاگیا

عدالتی اصلاحات بل پرعملدرآمدروک دیاگیا

supreme court of Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےمجوزہ پریکٹس اینڈپروسیجربل2023کےخلاف درخواستوں کی مختصرسماعت کےبعدبل پرعملدرآمدروکنےکاحکم جاری کردیا۔ اپنےحکم میں چیف جسٹس نےلکھاہےکہ صدراس بل پردستخط کریں یانہ کریں،اس پرعملدرآمدنہیں ہوگا۔

اپنےحکمنامےمیں چیف جسٹس نےمزیدلکھاکہ بادی النظرمیں ایسےلگتاہےکہ جیسےاس بل کےذریعےعدالت کی آزادی میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے۔ دیکھیں گےکہ کیاپارلیمنٹ عدالتی معاملات میں مداخلت کرسکتی ہےیانہیں؟

عدالت عظمیٰ میں 8 رکنی لارجر بینچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں۔

حالیہ دنوں میں اختلافی نوٹ لکھنے والے جج صاحبان لارجر بینچ کا حصہ نہیں ہیں۔

درخواستیں چوہدری غلام حسین اور راجہ عامر خان نامی شہریوں نے ایڈووکیٹ طارق رحیم اور اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجوزہ سپریم کورٹ پریکٹس پروسیجر بل بد نیتی پر مبنی ہے، مجوزہ بل آئین کیساتھ فراڈ ہے۔

یادرہےکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل دوسری بارپارلیمنٹ کےمشترکہ سیشن سےمنظوری کےبعددوسری بارصدرکوبھجوایاگیاہے۔ قانون کےمطابق اگرصدر10دن کےاندراس بل پردستخط نہیں کرتےتویہ خودبخودایکٹ بن جائےگا۔ اس کےبعدسوموٹونوٹس کےخلاف اپیل کاحق مل جائےگااوراس اپیل میں وہ جج صاحبان شامل نہیں ہونگےجنہوں نےاصل کیس سناتھا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …