Home / راناثنااللہ کاسنسنی خیزانٹرویو۔۔

راناثنااللہ کاسنسنی خیزانٹرویو۔۔

Rana Sanaullah press conference

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلائےاورنااہل کر دے،پارلیمنٹ نے انتخابات کیلئےپیسےدینےکابل مستردکردیاتوفنڈزجاری نہیں ہوں گے۔

ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےسماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اینکرسےگفتگوکرتےہوئےکیا۔ راناثنااللہ کاکہناتھا صدرعدالتی اصلاحات بل قانونی رائےلینےکیلئےسپریم کور ٹ کونہیں بھیج سکتے،کیونکہ عدالت عظمیٰ کوپارلیمان کی قانون سازی میں مداخلت کا اختیارنہیں۔ سپریم کورٹ اس قانون کواسٹرائیک ڈاؤن نہیں کرسکتی،ایساکیاگیاتویہ آئین سےتجاوزہوگا۔

راناثنااللہ نےکہاکہ ہم نے سپریم کورٹ کے اختیارات کم نہیں کیے،بلکہ چیف جسٹس کی ذات میں مرتکزاختیارات کوسپریم کورٹ ہی کےججزمیں تقسیم کیاگیاہے۔ اگرہم سپریم کورٹ کےاختیارات خودلےلیتےتوسوال اٹھایاجاسکتاہے۔

آئین کی پچاسویں سالگرہ کےموقع پرقومی اسمبلی کی تقریب میں جسٹس فائزعیسیٰ کی شرکت کےحوالےسےراناثنااللہ کاکہناتھاجسٹس فائزعیسیٰ نےتقریب میں آکربہت اچھااقدام کیا،چیف جسٹس صاحب نےبھی آنےکاکہاتھالیکن پھروہ نہیں آئے۔ چیف جسٹس کےآئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں نہ آنےپردکھ ہے،سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہےآئین کاتحفظ کرے۔

ایک سوال کےجواب میں راناثنااللہ نےکہاکہ کل کلاں اگرچیف جسٹس کےمقابلےمیں سپریم کورٹ میں کوئی بڑابینچ بن جاتاہےاورکوئی فیصلہ دےدیتاہےتواس کافیصلہ قابل عمل ہوگاکیونکہ اس سےپہلے1997میں اس کی نظیرموجودہے۔

ایک سوال کےجواب میں راناثنااللہ نےکہاکہ اگرسیدھاسیدھاتصادم ہوتاہےتوچیف جسٹس کےزیادہ نقصان کاخدشہ ہے۔ انہوں نےکہاکہ چیف جسٹس عمرعطابندیال بہت نفیس اورمتوازن شخصیت ہیں،سمجھ نہیں آتاکہ کیوں وہ فل کورٹ نہ بنانےکی ضدپراڑےبیٹھےہیں۔ خداکرےوہ اپنی ضدچھوڑدیں۔

راناثنااللہ نےکہاکہ فوج نےہمیں الیکشن کیلئےسکیورٹی دینےسےانکارنہیں کیاالبتہ ان کایہ ضرورکہناہےکہ ہم انسداددہشت گردی آپریشنزمیں مصروف ہیں اوریہ کہ اس وقت 70فیصدٹروپس دہشت گردوں کےخلاف مصروف عمل ہیں۔ اس حالات میں ٹروپس کووہاں سےہٹاناملک کیلئےبہترنہیں ہوگا۔

انٹرویوکےآخرمیں راناثنااللہ نےبڑےپراعتمادلہجےمیں کہاکہ اللہ کےفضل سےہم بچ گئےہیں اوربحران ٹل گیاہے۔

راناثنااللہ نےواضح کردیاکہ اگرعمران خان نےاپنارویہ نہ بدلاتوممکن ہےالیکشن 8اکتوبرکوبھی نہ ہوں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …