ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی مارکیٹ میں سوزوکی ایک جانامانااورقابل بھروسہ نام ہے۔ کاروں کی بات کریں توپاک سوزوکی موٹرکمپنی پاکستانیوں کیلئےسستی کاریں بنانےمیں ہمیشہ سرفہرست رہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں روپےکی قدرمیں حددرجہ کمی کےبعد گاڑیوں قیمت میں چونکہ ہوشربااضافہ ہوگیاہے،اس لئےگاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی کےباوجودمجموعی طورپرپاک سوزوکی موٹرکمپنی مارکیٹ کی سب سےبڑی کار سازکمپنی بن کرسامنےآئی ہے۔
پروپاکستانی ڈاٹ پی کے کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی نےپچھلے40سالوں میں پاکستان میں 25لاکھ گاڑیاں پیدا کی ہیں۔ کمپنی کی مقبولیت میں مہران اور اس کے بعد آلٹوکاکردارسب سےاہم رہاہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کلٹس، بولان، ویگن آر وغیرہ بھی فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرچکی ہیں۔
پاکستان کی معاشی حالت کی خرابی کااثربہرحال آٹوانڈسٹری پربھی بہت زیادہ پڑاہے۔ اس سال فروری کے مہینے میں کمپنی کے صرف 1ہزار یونٹ ہی فروخت ہوئے۔ اس سے ایک ماہ پہلے کمپنی کی مقبول ترین کارآلٹو کے صرف 44یونٹ فروخت ہوئےتھے۔ آٹومارکیٹ ایکسپرٹس کاکہناہےملک کی معاشی حالت میں استحکام آنےتک یہ صورتحال برقراررہےگی۔