Home / ٹائیگربمقابلہ پٹھان ۔۔ بڑی فلم پرکام شروع

ٹائیگربمقابلہ پٹھان ۔۔ بڑی فلم پرکام شروع

tiger vs pathan

ویب ڈیسک ۔۔ شاہ رخ کی بلاک بسٹرفلم پٹھان کےڈائریکٹرسدھارت آنندآنےوالےدنوں میں ایک اوربڑافلم پراجیکٹ کرنےجارہےہیں۔

ہم بات کررہےہیں یش راج فلمزکےبینرتلےبننےوالی فلم پٹھان بمقابلہ ٹائیگرکی۔ اس فلم میں بالی وڈکےدوبہت بڑےآئیکون شاہ رخ خان اورسلمان خان آمنےسامنےہونگے۔

یش راج فلمزکےچئیرمین آدیتیاچوپڑانےسدھارت آنندکوٹائیگربمقابلہ پٹھان کی پروڈکشن کیلئےفری ہینڈدیاہےاورانہیں توقع ہےکہ ٹائیگربمقابلہ پٹھان انڈین سینماہسٹری کی اب تک کی سب سےبہترین ایکشن فلم ہوگی۔

یادرہےکہ شاہ رخ نےاپنی حالیہ بلاک بسٹرفلم پٹھان میں ایک انڈین جاسوس کاکرداراداکیاہےجبکہ اس سےپہلےسلمان خان اپنی فلموں ایک تھاٹائیگراورٹائیگرزندہ ہےمیں بھارتی ایجنٹ کاکرداراداکرچکےہیں۔

شائقین کوٹائیگربمقابلہ پٹھان کابڑی بےصبری سےانتظارہےاورانہیں توقع ہےکہ ہندی سینماکےدوبڑےسٹارزاپنی اس فلم سےایک بارپھرمداحوں کےدل جیت لیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ …