Home / پاکستانیوں کیلئےویزافری ممالک

پاکستانیوں کیلئےویزافری ممالک

US visa fee increased

ویب ڈیسک ۔۔ یوں توپاکستانی دنیاکےمختلف ملکوں میں اپنی قابلیت کالوہامنوارہےہیں اوروہاں ان کی مانگ بھی بہت ہےلیکن بہت سےپاکستانی ایسےبھی ہیں جن کیلئےکسی دوسرےملک کاسفرکرناجوئےشیرلانےسےکم نہیں۔

ایک پاکستانی کےطورپرہم سب جانتےہیں کہ بہت سی وجوہات کی بناپردنیاکےبیشترمغربی ملکوں کےویزےکاحصول بہت ہی مشکل مرحلہ ہے۔ یہ سب شروع سےہی ایساتھالیکن امریکامیں جڑواں ٹاورزپرحملوں کےبعددنیابھرکےملکوں نےاپنےامیگریشن قوانین اتنےسخت کردئیےہیں کہ ان ملکوں کاویزاحاصل کرناایک عام پاکستانی کیلئےتن تنہاکےٹوسرکرنےجیساہے۔

حالات کب تبدیل ہونگےیاہونگےبھی نہیں ۔۔ ہم اس حوالےسےکچھ بھی کہنےکی پوزیشن میں نہیں البتہ ہم آپ کودنیاکےان چندملکوں کےنام ضروربتاسکتےہیں جوپاکستانی شہریوں کو ویزہ آن ارائیول اورویزا فری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

یہ ان ممالک کی فہرست ہے جو پاکستانی شہریوں کو ویزہ آن ارائیول اورویزافری رسائی فراہم کرتے ہیں۔

سمندری جزائر

۔کک جزائر
۔مائیکرونیشیا
۔نیو
۔پلاؤ جزائر
۔ساموا
۔تووالو
۔وانواتو

مشرق وسطیٰ
قطر

کیریبین
۔ڈومینیکا
۔ہیٹی
۔مونٹسریٹ
۔سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز
۔ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

ایشیا
۔کمبوڈیا
۔مالدیپ
۔نیپال
تیمور-لیستے

افریقہ
۔برونڈی
۔کیپ وردے جزائر
۔کومورو جزائر
۔گنی بساؤ
۔مڈغاسکر
۔موریطانیہ
۔موزمبیق
۔روانڈا
۔سینیگال
۔سیشلز
۔سیرا لیون
۔صومالیہ
۔تنزانیہ
۔یوگنڈا

یہ سٹوری آپ سےشئیرکرنےکاواحدمقصدیہ ہےکہ کوئی بھی رکاوٹ آپ کےشوق آوارگی کی راہ میں حائل نہ ہوسکے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …