Home / سوزوکی کار،موٹرسائیکل کی پروڈکش بند

سوزوکی کار،موٹرسائیکل کی پروڈکش بند

Auto Industry crisis in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں کاریں اورموٹرسائیکل بنانےوالی معروف کمپنی پاک سوزوکی نے22جون سے8جولائی تک اپنےتمام پروڈکشن پلانٹس کوبندرکھنےکااعلان کیاہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کوبھیجےگئےنوٹس کےمطابق حکومت کی جانب سےامپورٹ پرعائدپابندیوں اورانوینٹری کی قلت کےباعث پلانٹس کوبندکیاجارہاہے۔

کمپنی کےنوٹس میں کہاگیاہےکہ پرزہ جات اوردیگرلوازمات کی کمی کی وجہ سےپروڈکشن کوبندکیاجارہاہے۔ کمپنی کےمطابق مئی2022میں سٹیٹ بنک کی جانب سےمتعارف کرائےگئےسی کےڈی کٹس کی درآمدکیلئےپیشگی منظوری کےطریقہ کارنےکنسائمنٹس کی کلئیرنس اورانوینٹری لیول کوبری طرح متاثرکیاہے۔

یادرہےکہ پاک سوزوکی نے2022میں اپنا فوروہیلر پلانٹ اگست سے 19 جون تک 75دن سے زیادہ بند رکھاتھا۔ کمپنی نے مئی 2023 میں 2,958 گاڑیاں فروخت کیں جو کہ اپریل 2023 میں 1,474 یونٹس تھیں۔ تاہم،مالی سال 2023میں گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ54فیصدکمی کےساتھ 62,354تک پہنچ گئی جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےدوران 134,270تھی۔

تازہ ایل سیز کھولنے پر سٹیٹ بنک کی جانب سےعائدپابندی نےمقامی اسمبلرزکیلئےسی کےڈی کٹس کی درآمد کو بری طرح متاثر کیاہے جوکہ مالی سال23 میں 54پرسنٹ کم ہو کر 712 ملین ڈالر رہ گئی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ مقدار1.558 بلین ڈالر تھی۔

سستی ترین150سی سی موٹرسائیکل

آٹوفنانسنگ کوبڑاجھٹکا

آٹوانڈسٹری پرآنےوالےبرےوقت نےآٹوفنانسنگ کوبھی بری طرح متاثرکیاہے۔ اعدادوشمارکےمطابق آٹولونزیعنی قرضوں میں مسلسل گیارہویں مہینےتک گرتی ہوئی شرح ہی کودیکھاجارہاہے۔ ڈان نیوزکےمطابق آٹولونزمیں تقریباً9ارب روپےیا2.8فیصدکمی ہوئی ہےاورمئی میں یہ 300ارب روپےتھےجبکہ اپریل میں ان کی مقدار309ارب روپےتھی۔

سٹیٹ بنک کی جانب سےدئیےگئےاعدادوشمارکےمطابق آٹوفنانسنگ کےشعبےمیں اب تک 68ارب روپےکی گراوٹ دیکھنےمیں آئی ہے۔ ماہرین کاکہناہےکہ انٹرسٹ ریٹ کو7فیصدےبڑھاکر21فیصدکرنا،آٹوفنانسنگ اورفورویلرزکی ڈیمانڈمیں کمی لانےکیلئےکئےجانےوالےدیگراقدامات کےاثرات آخرکارسامنےآنےلگےہیں۔ صورتحال میں بہتری نہ ہوئی توآٹوانڈسٹری میں آنےوالابحران ہزاروں گھروں کےچولہےٹھنڈےکردےگا۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …