Home / سستی ترین150سی سی موٹرسائیکل

سستی ترین150سی سی موٹرسائیکل

united 150 cc motorbike

ویب ڈیسک — موٹرسائیکل چلانےکےشوقین افرادکیلئےخوشخبری۔ لاہوربیسڈکمپنی یونائیٹڈموٹرسائیکلزنے حال ہی میں سب سے زیادہ سستی یوایس150نامی ایک 150سی سی موٹرسائیکل صرف 2لاکھ 70ہزارروپے میں متعارف کرائی ہے۔ اس قیمت پریہ موٹرسائیکل ملک میں دستیاب سب سے زیادہ سستی 150سی سی موٹر بائیک ہے۔

یوایس150 کا ڈیزائن مشہورزمانہ ہونڈا سی بی 150ایف سے متاثردکھائی دیتاہے۔ تاہم یوایس150 کی خصوصیات کی بات کریں تواس میں سنگل سلنڈر 150سی سی اوایچ وی انجن اور بنیادی کاربوریٹر سیٹ اپ لگایاگیاہے۔ بائیک کی بنیادی ضرورت کےطورپراس میں 5-اسپیڈ گیئر باکس دیاگیاہے۔

اسپورٹی ڈیزائن، الائے وہیل، ڈسک بریک سسٹم اور سیلف اسٹارٹر دیگرجدید خصوصیات ہیں جوہمیں اس موٹرسائیکل میں ملتی ہیں۔

اس سے قبل یوایس150 کو لاہور میں ایک آٹو ایکسپو میں دیگر یونائیٹڈ موٹر سائیکلوں اور الیکٹرک سکوٹرز کے ساتھ نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔ اس ایکسپو میں یونائیٹڈ یوایس150 کی قیمت 1,100 ڈالرتھی لیکن اب اسےبہت کم قیمت پر لانچ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …