Home / عمران کوجلدگرفتارکیاجائےگا،راناثنااللہ

عمران کوجلدگرفتارکیاجائےگا،راناثنااللہ

rana sanaullah interview jirga saleem safi

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےبڑی خبردیتےہوئےکہاہےکہ دوسےتین ہفتوں کےاندرعمران خان کےخلاف کارروائی شروع ہوجائےگی۔ وہ جیونیوزکےپروگرام جرگہ میں صحافی سلیم صافی کےسوالوں کےجواب دےرہےتھے۔

راناثنااللہ کاکہناتھاکہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کاماسٹرمائنڈعمران خان ہے،اس کاسیاسی وجودیاتوختم ہوچکایاہونےجارہاہے۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں اس کےخلاف کارروائی شروع ہوجائےگی۔ راناثنااللہ نےایک سوال کےجواب میں کہاکہ جب میں نےکہاتھاکہ یاتوپاکستان کاوجودرہےگایاعمران خان تومجھ پربڑی لےدےہوئی۔ انہوں نےکہاکہ عمران خان لوگوں کےذہنوں میں نفرت انڈیل رہاتھااورانہیں مرنےیامارنےکیلئےتیارکررہاتھا۔ 9مئی کوجوبھی ہواوہ ایک منصوبہ بندی کانتیجہ تھااورجولوگ اس حوالےسےپکڑےگئےہیں وہ سب کچھ بتارہےہیں۔

راناثنااللہ نےدعویٰ کیاکہ 9مئی کوجوکچھ بھی ہوااس میں عمران خان کوبیرونی ایجنسیوں کی حمایت حاصل تھی جن میں ہمسایہ ملک بھی شامل ہے۔ جوشخص پاکستان میں افراتفری اورعدم استحکام پیداکرےگاہمارادشمن ملک بھی اسےسپورٹ کرےگا۔

وزیرداخلہ نےمزیدبتایاکہ جناح ہاوس لاہورپرحملےمیں حماداظہر،یاسمین راشد،محمودالرشیداوردس بارہ مزیدلوگ ملوث ہیں۔ انہوں نےکہاکہ عمران خان پہلےسےدرج مقدمات میں گرفتارہونگے۔

جنرل باجوہ سےبدتمیزی کرنےوالاافغان شہری نکلا

انہوں نےکہاکہ ملٹری ایکٹ کےتحت کارروائی کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیاگیاہے،اگرعدالت نےاسےاڑادیاتوبڑی بدقسمتی ہوگی۔ زلفی بخاری کےملک سےفرارکی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ زلفی بخاری اورشہزاداکبرکوانٹرپول کےذریعےواپس لایاجائےگااورکچھ لوگوں کےپاسپورٹ بھی منسوخ کئےجاسکتےہیں۔

عمران ریاض کےبارےمیں انہوں نےکہاکہ سب سےمعلوم کیاہےلیکن سب نےکہاکہ وہ ان کےپاس نہیں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …