Home / جنرل باجوہ سےبدتمیزی کرنےوالاافغان شہری نکلا

جنرل باجوہ سےبدتمیزی کرنےوالاافغان شہری نکلا

man who abused Bajwa in france

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانیوں کوگزشتہ ہفتےکی وہ ویڈیوضروریادہوگی جس میں ایک نامعلوم شخص فرانس کےسیاحتی مقام آنسےمیں سابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ کوان کی اہلیہ کےسامنےپشتوزبان میں گالیاں دیتاہواسنائی دیا۔ اس ویڈیوکےسوشل میڈیاپراپ لوڈہوتےہی ایک طوفان کھڑاہوگیا۔

گالیاں دینےوالےشخص کےبارےمیں طرح طرح کی باتیں ہونےلگیں۔ کوئی اسےپاکستانی توکوئی افغانی کہتارہالیکن ویڈیومیں نظرنہ آنےکےباعث اس کی شناخت ایک معمہ ہی بنی رہی۔ تاہم اب ایک ہفتےبعداس شخص کی اصل حقیقت سامنےآگئی ہے۔

معروف صحافی اوراینکرجاویدچودھری نےاپنےوی لاگ میں بتایاہےکہ ویڈیومیں گالیاں دینےوالےشخص کانام شاہدہےاوروہ افغان نیشنل ہے۔ شاہدننگرہارکارہنےوالاہےاورفرانس میں سیاسی پناہ لیکرمقیم ہے۔ یہ شخص فرانسیسی شہرٹولوزمیں مقیم ہےاورجاویدچودھری کےمطابق فرانس میں پاکستانی سفارتخانےکی درخواست پرفرنچ حکام نےاس شخص کی شناخت کرکےقمرباجوہ سےتصدیق بھی کرالی ہے۔

جاویدچوہدری کاکہناہے کہ شاہد کو فرانسیسی قانون کے تحت 12000 یورو تک کا جرمانےاورقیدکی سزاکےعلاوہ ملک بدربھی کیاجاسکتاہے۔ واضح رہےکہ فرانسیسی قوانین سیاحوں کو ہراساں کرنے والوں کے لیے سخت سزا تجویز کرتے ہیں۔

جاویدچودھری کےمطابق شاہدکوایک دوروزمیں گرفتارکیاجاسکتاہےاورقوی امکان ہےکہ اسےسزاکےطورپرملک بدرکردیاجائے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …