مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےنئےمالی سال کےبجٹ میں مقروض بیواءوں کیلئے ایک زبردست ریلیف کااعلان کیاہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےجمعہ کےروزبجٹ تقریرکےدوران اعلان کیاکہ ایچ بی ایف سی کےمقروض افرادکی بیواوں کےذمہ 10لاکھ تک کےبقایاجات اب حکومت کےذمےہونگے،یعنی یہ بقایاجات اب حکومت پاکستان اداکرےگی۔
اسحاق ڈارنےاپنی تقریرمیں بتایاکہ ایسی ایک اسکیم 1999,2000میں سابق وزیراعظم نوازشریف نےشروع کی تھی جسےاب رواں مالی سال کےبجٹ میں ایچ بی ایف سی کی مقروض بیواوں کیلئےشروع کیاجارہاہے۔
شہریوں نےاسےبیواخواتین کیلئےبڑےریلیف کےمترادف قراردیاہے۔