ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی بجٹ 24-2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےخصوصی سہولیات کااعلان کیاگیاہے۔
بجٹ تجاویزمیں کہاگیا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ کااہم ترین ذریعہ ہیں اورترسیلات زرہماری برآمدات کے90 فیصد کے برابر ہیں۔
اس لئےبجٹ تجاویزقانونی طریقے سے زرمبادلہ کو فروغ کے لیےخصوصی مراعات کااعلان کیاگیاہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر موجودہ 2 فیصد فائنل ٹیکس ختم کرنےکی تجویزدی گئی۔
سالانہ پچاس ہزارڈالرسےزائدزرمبادلہ بھیجنےوالوں کیلئے ڈائمنڈ کارڈکااجرا کیا جا رہا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹگری رکھنےوالےبیرون ملک پاکستانیوں کودرج ذیل مراعات دی جائیں گی۔
- ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس
- گریٹس پاسپورٹ (اس قسم کا پاسپورٹ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جاتا ہے)
- پاکستانی سفارتخانوں اورقونصل خانوں تک ترجیحی رسائی
- پاکستانی ائیر پورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت
- ریمیٹنس کارڈہولڈرزکو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم کا اجرا