Home / ہونڈاسی ڈی 70کانیاماڈل 101تبدیلیوں کےساتھ

ہونڈاسی ڈی 70کانیاماڈل 101تبدیلیوں کےساتھ

Honda CD 70 Motorcycle 2022 model launched

لاہور: (ویب ڈیسک) ہونڈاسی ڈی 70موٹرسائیکل کےچاہنےوالوں کیلئےاچھی خبر۔ کمپنی نےسی ڈی 70 2022 ماڈل پاکستان میں متعارف کرا دیا۔

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈانےدعویٰ کیاہے کہ اس مرتبہ نئے ماڈل میں صرف اسٹیکرز کو ہی تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ فریم اور انجن میں بھی 101کےقریب تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاک وییلزکی رپورٹ کے مطابق نئی سی ڈی 70 کوانجن میں 43 جبکہ فریم میں 58 تبدیلیوں کےساتھ مارکیٹ میں لانچ کیاگیاہے۔

قابل ذکرتبدیلیاں

ایک بڑی تبدیلی لوفریکشن پسٹن رنگز کی ہے۔پہلی مرتبہ ان رنگز کو کرومیم نائٹرائیڈ سے تیار کیا گیا ہے تاکہ انجن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔

اسی طرح انجن کوزیادہ درجہ حرارت میں بھی درست کام کرنےکیلئےہائرکمپریشن ریشوکو بائیک کا حصہ بنایاگیاہے۔

موٹر سائیکل کاکلچ فریکشن بہتربنانےکیلئےاس میں نئی کلچ اسمبلی کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

ماحول دوست نشست کے ساتھ نئے پرکشش اسٹیکرز بھی اس موٹر سائیکل کا حصہ ہوں گے۔

سرخ رنگ کی موٹر سائیکل پر سبز، پیلے اور گرے رنگوں کے اسٹیکرز ہوں گے جبکہ بلیک سی ڈی 70 میں پیلے، گولڈن اور گرے رنگوں کے اسٹیکرز کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس موٹر سائیکل میں 4 اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن موجود ہو گا جبکہ اس کا وزن 82 کلوگرام ہے۔

موٹر سائیکل کے ٹینک میں ساڑھے8 لیٹرپیٹرول بھرا جاسکتا ہے جبکہ 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن موڈز موجود ہیں۔

ہونڈا کی اس نئی موٹرسائیکل قیمت 86 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

تنقیدی تبصرہ

امیدکی جاسکتی ہےکہ ہونڈاسی ڈی 70کی یہ نئی موٹرسائیکل اپنےگزشتہ ماڈل سےبہترہی ہوگی لیکن میں تےہونڈاای لیساں کےشوقینوں کوپہلی نظرمیں اس موٹرسائیکل کودیکھ کرشایدبہت زیادہ خوشی نہیں ہوگی ۔ اس کی وجہ اس موٹرسائیکل کاڈیزائن ہے،جوکم وبیش سی ڈی 70کےپچھلےماڈلزسےملتاجلتاہی ہے۔

جہاں تک تکنیکی تبدیلیوں کاتعلق ہےتویہ توایک باراس موٹرسائیکل کوچلانےکےبعدہی پتاچلےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Nokia new logo

نوکیااب محض موبائل فون کمپنی نہیں ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں وقت کبھی ایک جیسانہیں رہتا،یہ بدلتارہتاہےاورہمیں احساس دلاتاہےکہ بدلتےحالات کےتقاضوں کےمطابق …