Home / پشاورزلمی پی ایس ایل 11 کی چیمپئن

پشاورزلمی پی ایس ایل 11 کی چیمپئن

Peshawar Zalmi win PSL 11 Title

Monday, 4 May 2026 | Web Desk

پشاورزلمی ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کی چیمپئن بن گئی ۔ فائنل میچ میں پشاور حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کرٹائٹل اپنےنام کیا۔ پشاورزلمی نےپی ایس ایل کاٹائٹل دوسری بارلیکن بابراعظم کی کپتانی میں پہلی بارجیتا۔

لاہورکےہاوس فل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل 11 کےفائنل میچ میں پشاورزلمی کےکپتان بابراعظم نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےحیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآبادکےکپتان مارنس لبوشین نےصرف 20 رنزبنائےجبکہ ٹیم کےسٹاربیٹرگلین میکسویل کوئی رن بنائےپویلین لوٹ گئے۔ حیدرآباد کنگز مین کےصائم ایوب 50گیندوں پر 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 27 رنز کے عوض 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، ناہید رانا نے 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کوپویلین پہنچایا۔

بظاہر129رنزکےآسان ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کی بیٹنگ بھی لڑکھڑاگئی لیکن کپتان بابراعظم کےصفرپرآوٹ ہونےاوردیگروکٹیں جلدی گنوانےکےباوجودٹیم سنبھل گئی ۔ حارث نے6اورکوشال مینڈس نے9 رنز بنائے۔بریسویل نےبھی بس 4 رنزبنانےپرہی اکتفاکیا۔

زلمی کی چوتھی وکٹ 40 رنز پر گرنےکےبعدایرون ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی نیاپارلگائی ۔ پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےفاتح ٹیم کےکپتان بابراعظم کوٹرافی دی۔ پریزینٹیشن تقریب میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا یہ لمحہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے میچ ٹو میچ پلان کیا جس کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی۔

رنراپ ٹیم کےکپتان مارنس لبوشین نےکہاکہ انہوں نےٹورنامنٹ کوبہت انجوائےکیا۔ یادرہےکہ حیدرآبادکنگزمین کایہ ڈیوبیوپی ایس ایل ٹورنامنٹ تھااورڈیبیوسیزن میں ہی اس ٹیم کوفائنل کھیلنےکااعزازحاصل ہوا۔ حیدرآبادکنگزمین کےکپتان مارنس لبوشین کیلئےبھی پی ایس ایل میں یہ ڈیبیوشرکت تھی۔

پی ایس ایل 11 کے فائنل میں 32 ہزار 461 افراد نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا جو کہ پی ایس ایل کی اب تک کی تاریخ میں کسی بھی میچ میں تماشائیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

بابراعظم نےپی ایس ایل میں ایک اورسنگ میل عبورکرلیا

چیئرمین پی سی بی نےفائنل کیلئےاسٹیڈیم میں آئےشائقین کابھرپورشکریہ اداکیااورکہاکہ لاہوریوں نےثابت کردیاکہ انہیں کرکٹ سےخاص لگاوہے۔ شائقین نےدونوں ٹیموں کوسپورٹ کیااورپورےنظم وضبط اوربھرپورجوش وخروش کےساتھ میچ دیکھا۔

وزیراعظم شہبازشریف بھی پی ایس ایل کافائنل دیکھنےاسٹیڈیم پہنچے۔ انہوں نےدونوں ٹیموں کےکھلاڑیوں سےملاقات کی اورچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کےساتھ کچھ دیرمیچ دیکھا۔

بابراعظم 588 رنزکےساتھ ٹورنامنٹ کےٹاپ اسکورررہے۔ پشاورزلمی ہی کےسفیان مقیم 22 وکٹوں کےساتھ پلئیرآف دی ٹورنامنٹ قرارپائے۔ شاداب خان کوبیسٹ آل راونڈرکاخطاب ملا۔

یہ بھی چیک کریں

ڈیوڈوارنرنےآئی پی ایل کامشورہ دینےوالےکوچپ کرادیا

Tuesday, 28 April 2026 | Web Desk معروف آسٹریلوی کرکٹرڈیوڈ وارنرنےپی ایس ایل چھوڑکرآئی پی …