Wednesday, 29 April 2026 | Web Desk
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اورسنگ میل عبورکرلیا۔
بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے11ویں ایڈیشن میں 500 رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے یہ کارنامہ منگل 28 اپریل 2026کونیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف سرانجام دیا۔
اس سنگ میل کوعبورکرتےہی بابر اعظم پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ مرتبہ 500 رنز کرنے والے پلیئر بن گئے۔
بابر اعظم نے چوتھی مرتبہ پی ایس ایل سیزن میں 500 رنز بنائے ہیں۔
بابراعظم کوشاہین آفریدی کےبیٹےنےآوٹ کردیا
اس سے قبل بابر نے 2024، 2023 اور 2021 میں بھی 500 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان نے 3 جبکہ فخر زمان، کوشال مینڈس نے ایک ایک مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔