Home / پنجاب کی غیرمحفوظ سڑکیں ۔۔ اورکتنی جانیں لیں گی؟

پنجاب کی غیرمحفوظ سڑکیں ۔۔ اورکتنی جانیں لیں گی؟

Wednesday, 29 April 2026

ابھی ابھی ایک نیوزچینل پرخبرچل رہی تھی کہ کوٹ ادومیں ایک باپ اپنی دوبیٹیوں کوموٹرسائیکل پرکالج چھوڑنےجارہاتھا، راستےمیں ایک تیزرفتارٹرک نےٹکرماری اورتینوں موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ اس طرح کاایک واقعہ کچھ روزپہلےلاہورمیں ہواجب سڑک پارکرنےوالی ایک یونیورسٹی سٹوڈنٹ کوتیزرفتارکارنےروندڈالا۔ ماں باپ کےسپنےسچ کرنےکےخواب دیکھنےوالی یہ لڑکی بھی ہمیشہ کیلئےخوابوں کی دنیامیں کھوگئی ۔

یہ محض دوواقعات نہیں ، اس طرح کےنجانےکتنےہی واقعات ملک بھی روزانہ ہوتےہیں ، کچھ رپورٹ ہوجاتےہیں اوراکثرگمنامی کےاندھیروں میں ڈوب جاتےہیں ۔ موت یقیناً برحق ہےلیکن تواترسےان واقعات کاہونایہ ثابت کرتاہےکہ ہماری حکومتوں کواس طرح لوگوں کےمرنےکی شایدکوئی پرواہی نہیں ۔ کیونکہ یہ حادثہ ہےاورحادثےتوہوتےرہتےہیں ۔

پاکستان میں سڑک حادثات کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے،اورحالیہ اعداد و شماراس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ ایک قومی بحران کی شکل اختیارکرچکاہے۔

صرف پنجاب میں سال 2025 کے دوران صرف ریسکیو 1122 میں تقریباً 482,870 ٹریفک حادثات ریکارڈہوئے۔ ان حادثات کےنتیجے میں تقریباً 4,800 افراد جاں بحق ہوئے۔ 2024کےمقابلے میں یہ ٹریفک حادثات میں 19 فیصداضافےکوظاہرکرتاہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازصاحبہ یوں توپنجاب کوایک مثالی صوبہ بناناچاہتی ہیں اوراس کیلئےکوشش بھی کررہی ہیں لیکن ایسامحسوس ہوتاہےکہ جیسےٹریفک سسٹم کی زبوں حالی اورٹریفک حادثات کووہ بہت زیادہ سیریس نہیں لےرہیں ۔ ایسااس لئےلگتاہےکیونکہ دیگرمعاملات میں تووہ فوراً نوٹس لےکرمتعلقہ حکام کوایکشن کیلئےکہتی ہیں لیکن ٹریفک حادثات میں ہونےوالی اموات پرکبھی ان کابیان یاایکشن نظرسےنہیں گزرا ۔ اچھی بات ہےکہ پنجاب ترقی میں دوسرےصوبوں سےبہت آگےجارہاہےلیکن افسوس ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع میں بھی یہ دوسرےصوبوں پرسبقت لئےہوئےہے۔

محترمہ مریم نوازصاحبہ نےٹریفک کاقبلہ درست کرنےکی طرف شایداس طرح توجہ نہیں دی جیسےدی جانی چاہیےتھی ۔ پنجاب کی سڑکیں صاف بھی ہیں اورخوبصورت بھی لیکن محفوظ نہیں ۔ صاف اورخوبصورت ہونےکےساتھ ساتھ یہ شہریوں کیلئےمحفوظ بھی بن جائیں توسونےپرسہاگہ ہوگا۔

حیرت اورافسوس دونوں ایک ساتھ ہوتےہیں کہ کیوں ٹریفک جیساانتہائی اہم شعبہ کبھی ہمارےحکمرانوں کی نمبرون ترجیح نہیں رہا۔ سب ہسپتاہوں میں اورتھانوں میں چھاپےمارتےہیں لیکن سڑکوں پرکیاہورہاہے،کسی کوپرواہےنہ دلچسپی۔ اس وقت اگرہم پنجاب کےدارالحکومت لاہورکی بات کریں توسڑکیں خوف کی علامت بن چکی ہیں ۔ ہردوسرےتیسرےموٹرسائیکل پربیٹھےکم عمرنوجوان یابچےانتہائی بےخوفی سےٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتےدکھائی دیتےہیں ۔ یہ اپنےلئےکم اورپیدل چلنےوالےبچوں اورخواتین کیلئےبہت بڑاخطرہ ہیں ۔ اسی طرح رات گئےشہرکی صاف ستھری سڑکوں پرانتہائی تیزرفتاری سےگاڑیاں دوڑاتےامیرزادوں کوبھی کوئی پوچھنےوالانہیں ۔ یہ حضرات پیدل اورموٹرسائیکل سواردونوں کیلئےسڑکوں پردندنانےوالی موت سےکم نہیں، لیکن کوئی پوچھنےوالانہیں ، کوئی دیکھنےوالانہیں ۔

مریم نوازاپنےوالدنوازشریف کےخواب کوسچ کرنےکیلئےلاہورکوایک انٹرنیشنل سٹی بناناچاہتی ہیں اوردن رات اس پرکام بھی کررہی ہیں لیکن لاہورتب تک ایک انٹرنیشنل سٹی نہیں بنےگاجب تک اس کےٹریفک سسٹم کامعیاربھی دبئی جیسانہ ہوجائے۔ دبئی سےیادآیاکہ کہ گزشتہ دنوں وہاں کچھ امیرزادوں نےاپنی بیش قیمت گاڑیوں میں سڑکوں پرخطرناک سٹنٹ کئے۔ دبئی پولیس نےفوری ایکشن لیتےہوئےنہ صرف وہ گاڑیاں ضبط کیں بلکہ بھاری جرمانےبھی کئے۔ یہی وجہ ہےکہ دبئی ہویادنیاکاکوئی بھی ترقی یافتہ شہر، کوئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کاسوچ کربھی کانپ جاتاہے۔ ہمارےہاں صورتحال اس قدردگرگوں ہےکہ لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کوکوئی جرم ہی نہیں سمجھتے۔

مریم نوازصاحبہ نےلاہورکی ٹریفک کوعالمی معیارکےبرابرلاکھڑاکیاتویقین مانیں ان کایہ کام دیگرتمام کاموں پربھاری ثابت ہوگااورتاریخ انہیں ایک عظیم حکمران کےطورپریادرکھےگی ۔ یہ کام اس لئےبہت مشکل نہیں کیونکہ اس کیلئےمحض ول پاوراورقوانین پرسختی سےعملدرآمد کی ضرورت ہے۔ یہ کارنامہ ملکی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پربھی مریم نوازاورمسلم لیگ ن کیلئےعزت افزائی کاباعث بنےگا۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Big Beautiful Tax Bill Passed in US

ٹرمپ کابگ بیوٹی فل بل – فائدہ کسے،نقصان کس کا؟

تاریخ: 1 جولائی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش …