Wednesday, 6 May 2026 | Web Desk
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا، پاکستان اورایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں۔
واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں الجزیرہ کاکہناہےامریکا ایران جنگ بندی کے لیے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جن میں تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہےاورریڈلائنز پر بات ہو رہی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق مسئلہ یہ ہےکہ امریکی فریق کسی اور نکتے سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ ایران چاہتاہےکہ پہلےایرانی سمندرکی ناکہ بندی ختم کی جائے۔
رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے آگے بڑھنے کا امکان بہت روشن ہےلیکن یہ خدشہ بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ کسی ایک واقعے کو لےمعاملات پھرخرابی کی طرف نہ چلےجائیں۔
ایران پرمختصرلیکن طاقتورحملےکامنصوبہ
الجزیرہ کاکہناہےکہ واشنگٹن اور اسرائیل ایران کےخلاف دو سے تین ہفتوں کی مختصر جنگ پربھی تبادلہ خیال کررہےہیں تاکہ ایران کو مرضی کے مذاکرات پر قائل کیاجاسکے۔