Saturday, 9 May 2026 | Web Desk
ٹرمپ اانتظامیہ نےیو ایف اوز، خلائی مخلوق اور نامعلوم فضائی مظاہر (یو اے پی) سے متعلق درجنوں خفیہ دستاویزات پبلک کردیں۔ امریکی محکمہ دفاع کےمطابق،حکومت کےاس اقدام کامقصدغیرمعمولی شفافیت فراہم کرناہے۔
170فائلوں پرمشتمل جاری کی گئی دستاویزات میں 1969 کے اپالو 12 مشن کے دوران چاند کی سطح سے لی گئی نامعلوم مظاہرکی ایک تصویر بھی شامل ہے۔
اس کےعلاوہ 1972 کے اپالو 17 مشن کے عملے کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جاری کی گئی فائلوں کاحصہ ہےجس میں خلا بازچاند سے نامعلوم اجسام دیکھنے کا ذکرکرتےدکھائی دیتےہیں۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نےحکومتی اقدام کی وضاحت کرتےہوئےکہا کہ ’یہ فائلیں طویل عرصے تک خفیہ رکھی گئیں جس سے جائز قیاس آرائیوں نےجنم لیا،لیکن اب وقت آ گیا ہےکہ امریکی عوام خود انہیں دیکھیں‘۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے،گزشتہ حکومتیں اس معاملے پر شفافیت فراہم کرنے میں ناکام رہیں، لیکن اب ان نئی دستاویزات اور ویڈیوزکے بعد عوام خودجان سکیں گےکہ ہوکیارہاے؟
حکومت کےبعض ناقدین نے اس ریلیزکوٹرمپ کی سیاسی مشکلات سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے جن میں ایران کے خلاف غیر مقبول امریکی فوجی مہم اور جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا عوامی دباؤ شامل ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق اس حوالے سے مزید مواد بھی ڈی کلاسیفائی ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔