Home / بھارت نےافغانستان میں گھناوناکھیل کھیلا۔ ترجمان پاک فوج

بھارت نےافغانستان میں گھناوناکھیل کھیلا۔ ترجمان پاک فوج

DG ISPR Pakistan Maj Gen Babar Iftikhar on Afghanistan situation

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) افغانستان میں بھارت کاکردارہمیشہ منفی رہا۔اس نےپاکستان کےخلاف افغان قیادت کےذہنوں کوزہرآلودکیا۔ افغانستان میں جوبھی سرمایہ کاری کی وہ پاکستان کونقصان پہنچانےکیلئےکی۔

ان خیالات کااظہارترجمان پاک فوج میجرجنرل بابرافتخارنے راولپنڈی میں میڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےکیا۔ انہوں نےکہاکہ بھارت نے افغان حکومت، فوج اور عوام کے ذہنوں میں پاکستان کےخلاف زہربھرا،پاکستان کونقصان پہنچانےکےلیے این ڈی ایس نے را کی مدد کی، داسو، لاہور اورکوئٹہ میں دہشت گردی کےحالیہ واقعات این ڈی ایس اوررا کےگٹھ جوڑکانتیجہ تھے۔ امیدہےاب بھارت کااثرخطےاورافغانستان سےکم ہوگا۔

میجرجنرل بابر افتخارکا کہناتھاافغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کا خاتمہ سب کی امیدوں کے برعکس تھا،تاہم افغانستان کی موجودہ صورتحال کوسامنےرکھتےہوئےپاکستان کیلئےجوبھی ضروری ہے،وہ اقدامات اٹھائےجارہےہیں۔ انہوں نےکہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کاکردارکسی سےڈھکاچھپانہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکےمطابق پاک افغان سرحد کی پاکستانی سائیڈ مکمل محفوظ ہے،15 اگست کے بعد پاک افغان بارڈر متعدد بار بند اور کھولا گیا،کئی بار افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں نے پاکستان میں آکر پناہ لی،ہم نےفوجی اصولوں کےتحت انہیں محفوظ راستہ دیااوران کی واپسی ممکن بنائی۔

انہوں نےکہاکہ افغانستان میں بدامنی کی پاکستان نےبہت بڑی قیمت چکائی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا152 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، ہم نے 80 ہزارکے قریب جانوں کی قربانیاں دیں۔ پاک فوج کے ترجمان نےامیدظاہرکی کہ افغانستان میں حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےحوالےسےاظہارخیال کرتےہوئےان کاکہناتھاکہ ہم پچھلی افغان حکومت سے بھی ٹی ٹی پی کا معاملہ اٹھاتے رہے،ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرتی رہی ہے۔ تاہم امیدہےکہ طالبان نےٹی ٹی پی کےحوالےسےجویقین دہانی کرائی ہےوہ اس پرعمل بھی کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ یوم دفاع پوری قوم کے ساتھ مل کر منائیں گے، اس بار یوم دفاع کا عنوان "وطن کی مٹی گواہ رہنا”ہے، یوم دفاع کی تقریب کورونا ایس او پیز کے ساتھ ہوگی، ہمیں اپنے علاقوں میں شہدا ءکے گھر جانا ہے، انہیں سلام کرنا ہے،ہمارے شہدا ءنے ملک کے لیے جو قربانی دی ہے اس کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

judicial commission on imran khan allegations

عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے …