Home / پاکستان خلا میں جھنڈےگاڑنےکوتیار

پاکستان خلا میں جھنڈےگاڑنےکوتیار

Pakistan's Khurram Daud and Muhammad Zeeshan Ali selected for Chinese space mission

Wednesday, 22 April 2026 | Web Desk

سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں 2 پاکستانی خلاباز چین کےخلائی پروگرام کے لیے منتخب ہوگئے۔ خلاباز خرم داؤد اور محمد ذیشان علی تجربات کے لیے خلا میں جائیں گے، دونوں کوجدید تربیت کےلیے چین بھجوادیاگیاہے۔۔

سپارکو کے مطابق پاکستان پہلی مرتبہ چائنا اسپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ مشن 2026 کے آخر میں متوقع ہے۔ مشن میں جانےوالاایک پاکستانی خلابازبطورپے لوڈ ایکسپرٹ ذمہ داریاں انجام دےگا،پاکستانی خلاباز مائیکرو گریویٹی میں متعدد سائنسی تجربات انجام دےگا۔

سپارکو کے مطابق یہ تجربات مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف/بائیو سائنس اوربائیو ٹیکنالوجی سےمتعلق ہوں گے۔ مشن کےدوران کی جانےوالی تحقیقات ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات سےنمٹنے کے لیےاہم ہے،اس کےعلاوہ غذائی تحفظ کے فروغ اور صنعتی جدت کے شعبوں کے لیےبھی ان سےخاطرخواہ مددلی جاسکےگی ۔

پاکستان کی فضائی گزرگاہ کی اہمیت کئی گنابڑھ گئی

وزیراعظم شہبازشریف نےاس اہم مشن کیلئےسپارکوکومبارکباددیتےہوئےخلائی تحقیق کےفروغ میں اس کی کاوشوں کوسراہا۔

سپارکو کے مطابق اس مشن کےساتھ ہی پاکستان بھی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …