Home / ٹرمپ نےپاکستان کی بات مان لی ۔۔

ٹرمپ نےپاکستان کی بات مان لی ۔۔

Trump extends Iran ceasefire at Pakistan's request, keeps blockade

Wednesday, 22 April 2026 | Web Desk

امریکی صدرٹرمپ نےایک بارپھروزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیرکےکہنےپرجنگ بندی میں توسیع کردی ۔ ٹروتھ سوشل پراپنےبیان میں امریکی صدرنےجنگ بندی میں توسیع کااعلان کرتےہوئےکہاکہ وہ جنگ بندی میں توسیع وزیراعظم اورفیلڈمارشل کےکہنےپرکررہےہیں۔

اپنےبیان میں ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ وہ یہ جنگ بندی نئےمذاکرات کےاختتام تک کررہےہیں اورانہوں نےامریکی فوجوں کوایران پرحملےروکنےکاحکم دےدیاہے۔ البتہ انہوں نےواضح کیاکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رہےگی اورانہوں نےامریکی فوجوں کوالرٹ رہنےکیلئےکہہ دیاہے۔

ڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ اگرانہوں نےناکہ بندی ختم کردی توایران کےساتھ کبھی بھی ڈیل نہیں ہوسکےگی ۔ ایران چاہتاہےکہ ناکہ بندی ختم ہوتاکہ وہ روزانہ 500ملین ڈالرکماسکے۔ امریکی صدرکاکہناتھاکہ ایران نےآبنائےہرمزاس لئےبندکررکھی ہےکیونکہ میں نےایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔

صدرٹرمپ نےکہاکہ اگرہم نےناکہ بندی ختم کردی توایران سےصرف اسی صورت میں ڈیل ہوگی اگرہم ایران کوتباہ کردیں اوراس کی ساری قیادت کوبھی ختم کردیں۔

ایران نےٹرمپ کی جنگ بندی کومستردکردیا

وزیراعظم شہبازشریف نےجنگ بندی میں توسیع پرامریکی صدرکاشکریہ اداکرتےہوئےکہاکہ اس سےسفارتی عمل کوآگےبڑھانےمیں مددملےگی ۔ جنگ بندی پرمیں اپنی اورفیلڈمارشل کی طرف سےآپ کاشکریہ اداکرتاہوں ۔

شہبازشریف نےاپنی ٹویٹ میں لکھاکہ آپ نےبہت خوش اسلوبی سےجنگ بندی میں توسیع کی درخواست کوقبول کرلیا۔ اس سےقیام امن میں مددملےگی ۔ شہبازشریف نےاپنی ٹویٹ میں ایرانی قیادت کوبھی ٹیگ کیا۔

ادھرایرانی وفدکےمذاکرات کیلئےپاکستان نہ آنےپرامریکی نائب صدرجےڈی وینس کادورہ پاکستان بھی موخرکردیاگیاہے۔ وائٹ ہاوس نےاس خبرکی تصدیق بھی کردی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

CM Maryam Nawaz announces free wheat sacks for farmers in Punjab

مریم نوازکاکسانوں کیلئےبڑےپیکیج کااعلان

Web DeskApril 15, 2026 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاپنجاب کےکاشتکاروں کیلئےایک اورتحفہ ۔ گندم کے کاشتکاروں …