Home / وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

Prime Minister Shehbaz Sharif and Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman meet at Qasr Al Salam palace in Jeddah to discuss regional situation and bilateral relations

Web Desk
April 16, 2026

وزیراعظم شہبازشریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ۔ خطے کی موجودہ صورت حال اوردو طرقہ تعلقات پرتبادلہ خیال۔

سعودی ولی عہدکی دعوت پرہونےوالی یہ ملاقات جدہ کے قصر اسلام میں ہوئی، وزیراعظم کے پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کےدوران اسلام آبادمیں ہونےوالےایران امریکامذاکرات اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتفصیلی بات چیت ہوئی ، دونوں رہنماوں نےباہمی تعلقات مزیدمضبوط بنانےکےعزم کااعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوروزیراعظم کےوفدمیں موجوددیگرلوگ بھی اس ملاقات کاحصہ تھے۔ وزیراعظم پاکستان کایہ دورہ ایران امریکاجنگ بندی، مشرق وسطیٰ کی وسیع ترصورتحال کےتناظرمیں انتہائی اہم سمجھاجارہاہے۔

ایران امریکامذاکرات کادوسرادوربھی اسلام آبادمیں ہوگا

شہبازشریف سعودی عرب کےبعدقطراورآخرمیں ترکیہ بھی جائیں گے۔ جہاں ان کی ملاقات ترک صدرطیب اردوان سےہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …