Home / ٹویوٹاگاڑیوں کی قیمت میں اضافےکااعلان

ٹویوٹاگاڑیوں کی قیمت میں اضافےکااعلان

Toyota car prices increased in Pakistan

Updated: August 1, 2025 | Web Desk

ٹویوٹاگاڑیاں بنانےوالےانڈس موٹرزنےاپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 5سے6فیصداضافےکااعلان کیاہے۔ ٹویوٹاگاڑیوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ اگلےپندرہ روزمیں کردیاجائےگا۔

انڈس موٹرزکےسی ای اوعلی اصغرجمالی کےمطابق کمپنی نےپچھلےسال اپریل میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اس وقت اضافہ کیاتھا جب ڈالرکےمقابل ایکسچینج ریٹ 160/161تھا۔

سی ای اوانڈس موٹرزکےمطابق گزشتہ سال اپریل کےبعدروپےکےمقابلےمیں ڈالربہت اوپرجاچکاہےاوربین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتیں بڑھنےکےساتھ ساتھ شپمنٹ اخراجات میں بھی بہت اضافہ ہواہے۔

مارچ 2020سےلیکراب تک سٹیل کی قیمتیں 215فیصداوپرجاچکی ہیں۔ ایلومینیم اورکاپرکی فی ٹین قیمت میں بالترتیب تین ہزاراوردس ہزارڈالرسےزیادہ اضافہ ہواہے۔

کاریں عام آدمی کی پہنچ سےدور ۔۔۔

کمپنی کےمطابق وہ اس حوالےسےسوچ رہےکہ ٹویوٹاگاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ایک ہی بارمیں کیاجائےیاوقفےوقفےسےکیاجائے؟ سی ای اوکےمطابق وہ خریدارجونومبراوردسمبرکیلئےاپنی گاڑیاں بک کرواچکےہیں انہیں ریلیف دیاجائےگا۔

ٹویوٹانےحال ہی میں ہائبرڈالیکٹرک گاڑیوں کی مقامی طورپرپروڈکشن کیلئے100ملین ڈالرسےزیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

PTA announces 180-day balance validity for prepaid mobile users

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

Friday, 28 August 2026 | Web Desk پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے …