ویب ڈیسک ۔۔ نجی ٹی وی کےپروگرام عالم آن لائن اوررمضان شوزسےشہرت پانےوالےعامرلیاقت حسین کےستارےان دنوں گردش میں دکھائی دیتےہیں۔ عامرلیاقت اوران کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کےدرمیان مبینہ طورپرعلیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہیں۔
اگرچہ عامرلیاقت نےان خبروں کی تردیدکی ہےلیکن سوالات تب کھڑےہوئےجب سیدہ طوبیٰ نےسوشل میڈیاپراپنانام طوبیٰ عامرسےبدل کرطوبیٰ انوررکھ لیا۔ سیدہ طوبیٰ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو بھی نہیں کیا ہوا۔
کچھ دن پہلےسوشل میڈیا پرخبریں زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین اوران کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن طوبیٰ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔
واضح رہےکہ عامرلیاقت نےاپنی پہلی بیوی بشریٰ عامرکوطلاق دینےکےبعدطوبیٰ سےدوسری شادی کی تھی۔