Home / کاریں عام پاکستانیوں کی پہنچ سےدور،قیمتوں میں ہوشربااضافےکاذمہ دارکون؟

کاریں عام پاکستانیوں کی پہنچ سےدور،قیمتوں میں ہوشربااضافےکاذمہ دارکون؟

Car prices incredibly high in Pakistan

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں تیارہونےوالی کاروں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سےباہرہوتےہی سیکنڈہینڈکاروں کاحصول بھی کم آمدنی والےلوگوں کیلئےایک چیلنج بنتاجارہاہےکیونکہ گزشتہ تین سال کےدوران استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھنےسےان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔

یہ کہاجائےتوغلط نہ ہوگاکہ پاکستان میں تیارہونےوالی کاریں محدودیادرمیانی سطح کی آمدنی رکھنےوالوں کی پہنچ سےکوسوں دورجاچکی ہیں اورصورتحال یہ ہےکہ کیش پرتوکیااب شہریوں کی ایک بڑی تعدادملکی سطح پربننےوالی گاڑیوں کوقسطوں پرخریدنےکابھی صرف سوچ ہی سکتی ہے۔

ملک میں تیارہونےوالی ہونڈاکارکی قیمت جاپان میں بننےوالی اپنےجیسی کارکےمقابلےمیں کہیں زیادہ ہے۔ اس حوالےسےقومی اخبارڈان نےعارف حبیب لمیٹڈسےملنےوالےڈیٹاکی بنیادپرایک مفصل رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ :کےاعدادوشمارکےمطابق

پاکستان میں تیارشدہ نئی ہونڈاسوک آئی وی ٹیک کی قیمت اس وقت 3.614ملین روپےہے۔ جنوری 2018 میں اسی گاڑی کی قیمت 2.4ملین روپےتھی۔ ٹربواوراوریل ماڈلزکی بات کریں ان کی قیمت اس وقت 3,864ملین اور4.564ملین روپےہے۔
جنوری 2018میں ان گاڑیوں کی قیمت 2.549ملین روپےاور2.899ملین روپےتھی۔

ہونڈاسٹی 1.3, 1.5ایسپائرمینوئل اور1.5ایسپائرپروسمیٹک کی اس وقت قیمت باالترتیب 2.599ملین روپے، 3.019ملین روپے،3.174ملین روپےہے۔ جنوری 2018میں ان گاڑیوں کی قیمتیں باالترتیب 1.599ملین روپے، 1.789ملین روپےاور 1.929ملین روپےتھی۔ اس کےعلاوہ جنوری 2018میں بی آر-وی آئی وی ٹیک کی قیمت 2.329ملین روپےتھی جواب بڑھ کر3.374ملین روپےہوچکی ہے۔

سعودی عرب600پاکستانی طلبہ وطالبات کواسکالرشپ دےگا

ٹویوٹاکرولا1.6اورآلٹس گرینڈ1.8کی اس وقت قیمت باالترتیب 3.249ملین اور3.869ملین روپےہے۔ اس سےپہلےانہی دونوں گاڑیوں کی قیمت باالترتیب 2.199ملکین اور2.589ملین روپےتھی۔ ٹویوٹافارچونرکی قیمت اس وقت 9.269 ملین روپےہے۔ اس سےپہلےاس گاڑی کی قیمت 5.550ملین روپےتھی۔

کابل سےفریش فروٹ کی درآمدپرسیلزٹیکس ختم

سوزوکی ویگناروی ایکس آراوروی ایکس ایل کی قیمت باالترتیب 1.530ملین اور1.760ملین روپےہے۔ 2018میں یہ قیمتیں 1.064ملین اور1.124ملین روپےتھی۔

کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اوراےجی ایس ماڈلزکی قیمتیں 2018کےاوائل میں باالترتیب 1.270ملین،1.391ملین اور1.470ملین روپےتھی ۔ آج ان گاڑیوں کی قیمتیں باالترتیب 1.655ملین،1.830ملین اور1.975ملین روپےہے۔

سوزوکی آلٹو660سی سی ماڈلزوی ایکس اوروی ایکس ایل ماڈلزکی لانچنگ قیمتیں 999,000روپے، 1.101ملین اور1.295ملین روپےتھیں ۔ آج یہ قیمتیں 1.113ملین، 1.335ملین اور1.521ملین روپےہیں۔

جون 2021تک لوکل کاروں کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا۔یکم جولائی سے قیمتوں میں 40ہزارسے4لاکھ تک کمی ہوئی کیونکہ حکومت نےڈیوٹیزاورٹیکسزمیں کمی کردی تھی۔

پاکستان میں ٹک ٹاکرزکامستقبل ختم

بڑھتی قیمتوں کےرحجان کےدوران لوکل کاروں کے شورومزمیں اون منی اورآن سپاٹ سیلزنےخریداروں کی جیب پرمزیدبوجھ ڈال دیا۔

مارکیٹ میں ہونےوالےایک رینڈم سروےکےمطابق استعمال شدہ کاروں (1800سے1000سی سی) کی قیمتوں میں پچھلےتین سالوں کےدوران 50سے60ہزارسےلیکر4لاکھ اور5لاکھ روپےتک اضافہ ہواہے۔

کاروں کےلوکل اسمبلرزبڑھتی ہوئی قیمتوں کاذمہ دارشرح مبادلہ ، فریٹ چارجزمیں اضافہ اورمہنگےخام مال کوقراردیتےہیں۔ 2018کےمقابلےمیں نئی کاروں کی قیمت میں 40فیصدجبکہ سیکنڈہینڈکاروں کی قیمت میں کارکےماڈل کےحساب سے15-20پرسنٹ اضافہ ہواہے۔

برطانیہ کوغیرملکی ٹینکرڈرائیورزکی ضرورت

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …