Home / ٹائی ٹینک: ہم توڈوبےہیں صنم ۔۔

ٹائی ٹینک: ہم توڈوبےہیں صنم ۔۔

Ocean Gate Shuts activities

ویب ڈیسک ۔۔ ہم توڈوبےہیں صنم تم کوبھی لےڈوبیں گے۔

جی ہاں ، سیاحوں کوٹائی ٹینک جہازکاملبہ دکھانےکیلئےلےجانےوالی امریکی سیاحتی کمپنی کی آبدوزسمندرکی گہرائیوں میں کہیں گم ہوگئی ۔ اوشن گیٹ ایکسپیڈیشن نامی کمپنی کاکہناہےکہ وہ مسنگ آبدوزکی تلاش کیلئےتمام ترکوششیں بروئےکارلارہی ہے۔ تاہم کمپنی نےیہ نہیں بتایاکہ آبدوزمیں کتنےافرادسوارتھے۔

امریکی کوسٹ گارڈزنےاس بارےمیں کوئی ردعمل تونہیں دیاتاہم میڈیارپورٹس کےمطابق امریکی کوسٹ گارڈزنےگمشدہ آبدوزکی تلاش شروع کردی ہے۔ اوشن گیٹ کےمطابق وہ امریکی اداروں اوردیگرڈیپ سی کمپنیوں کےشکرگزارہیں جوگمشدہ آبدوزکی تلاش میں ہماری بھرپورمددکررہےہیں۔

اوشن گیٹ نامی کمپنی نےحادثےسےپہلےاپنےپانچویں ٹائی ٹینک مشن کولانچ کیاتھاجس میں سیاحوں کوآبدوزمیں بٹھاکربحراوقیانوس کی گہرائیوں میں پڑےتاریخی ٹائی ٹینک جہازکاملبہ دکھانےکیلئےلےجایاجاتاتھا۔

اس ٹائی ٹینک مہم میں جانےکیلئےہرسیاح سے2لاکھ 50ہزارامریکی ڈالرچارج کئےجاتےتھے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کےمطابق ٹائی ٹینک کاملبہ دکھانےکیلئےسیاحوں کوآبدوزمیں بحراوقیانوس کی گہرائی میں 400میل نیچےتک جاناپڑتاتھا۔

برطانوی بحری جہازٹائی ٹینک 1912میں لندن سےنیویارک کیلئےنکلےاپنےپہلےہی سفرمیں ایک آئس برگ سےٹکراکربحراوقیانوس میں ڈوب گیاتھا۔ اس حادثےمیں ایک اندازےکےمطابق 1500کےقریب لوگ مارےگئےتھے۔ ٹائی ٹینک جہازکو1997میں ہدایتکارجیمزکیمرون کی فلم ٹائی ٹینک سےبےپناہ شہرت ملی۔

یہ بھی چیک کریں

Trump holds sanctions relief plan for Iran

ایران پرپابندیوں میں نرمی کامنصوبہ موخر

تاریخ: 27 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک …