Home / ڈلیوری بوائزکیلئےنئےٹریفک قوانین۔۔

ڈلیوری بوائزکیلئےنئےٹریفک قوانین۔۔

New rules for Delivery Boys in UAE

ویب ڈیسک ۔۔ ابوظہبی حکومت نےروڈسیفٹی کےمعیارکومزیدبہتربنانےکیلئےڈلیوری بوائزکیلئےٹریفک قوانین میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔

نئےقوانین کےمطابق ابوظہبی میں ڈلیوری بوائزسڑک کی دائیں لین ہی استعمال کرسکیں گےاوران کیلئےسپیڈکی حد100کلومیٹرتک ہوگی۔ ابوظہبی ٹریفک حکام کےمطابق ڈلیوری بوائزکیلئےنئےٹریفک قوانین کےاطلاق کامقصدسڑکوں پرڈلیوری بوائزکی جانب سےخطرناک ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی اورسڑک استعمال کرنےوالےدوسرےلوگوں کیلئےسفرکومحفوظ بناناہے۔

اس کےعلاوہ ڈلیوری کی فیلڈمیں کام کرنےوالی کمپنیوں کےساتھ ملکرڈلیوری بوائزاورڈرائیورزکی تربیت پربھی خصوصی توجہ دی جائےگی تاکہ انہیں روڈسیفٹی کےحوالےسےبہترآگہی فراہم کی جائے۔ خصوصی تربیتی مشق کےبعدان ڈرائیورزاوررائیڈرزکوایک تحریری امتحان بھی دیناہوگا،جسےپاس کرنےکےبعدہی وہ ڈلیوری کمپنی میں مزیدکام جاری رکھ سکیں گے۔

ابوظہبی: سڑک کنارےنمازبہت مہنگی پڑےگی

ڈلیوری بوائزکیلئےابوظہبی اورالعین میں مخصوص پارکنگ ایریازبنائےجارہےہیں۔ اس کےساتھ ساتھ ڈلیوری بوائزکیلئےگرمیوں کےموسم میں آرام کیلئےمخصوص سپاٹ بھی بنائےجانےکامنصوبہ ہے۔

واضح رہےکہ شہریوں کی جانب سےابوظہبی حکام سےمتعددبارشکایات کی گئی تھیں کہ ڈلیوری بوائزسڑکوں پرخطرناک ڈرائیونگ کرتےہیں جن کی وجہ سےحادثات وقوع پزیرہوتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …