Home / ابوظہبی: سڑک کنارےنمازبہت مہنگی پڑےگی

ابوظہبی: سڑک کنارےنمازبہت مہنگی پڑےگی

Praying on road side

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں سڑک گاڑی روک کرسڑک کنارےنمازپڑھنےپرپابندی عائد۔ خلاف ورزی کی صورت میں 1000درہم جرمانہ دیناپڑےگا۔

گلف نیوزنےابوظہبی پولیس حکام کاحوالہ دیتےہوئےکہاہےکہ سڑک کنارےبس یاگاڑی کھڑی کرکےنمازاداکرنےسےٹریفک کیلئےمسائل پیداہوتےہیں جن کی وجہ سےحادثات پیش آسکتےہیں۔

ابوظہبی پولیس روڈسیفٹی کوبڑھانےاورحادثات میں کمی کیلئےان دنوں سوشل میڈیاپرایک آگاہی مہم چلارہی ہےجس میں شہریوں کومصروف اورمرکزی شاہراہوں پرکسی بھی جگہ گاڑی پارک کرنےکےنقصانات کےآگاہ کیاجارہاہے۔

ابوظہبی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل صلاح عبداللہ الحمیری نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ نماکی ادائیگی یادیگرمقاصدکیلئےاپنی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے روکنے کے بجائے پٹرول سٹیشنوں، رہائشی علاقوں اور لیبر کیمپوں کے آرام گاہوں اور مساجد کا استعمال کریں۔

عریانیت کامطلب فحاشی نہیں، عدالت

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد بس ڈرائیوروں میں غیر متعین جگہوں پر بسوں کو روکنے کے خطرے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ دیگر افراد کے لیے بھی خطرناک ہے۔

یہ بھی چیک کریں

social media use in kids

سوشل میڈیابچوں میں اضطراب کاباعث نہیں بنتا،ریسرچ

ویب ڈیسک ۔۔ ایک نئی تحقیق کےمطابق سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال 10 سے …