Home / پیپلزپارٹی ن لیگ کےجوابی وار

پیپلزپارٹی ن لیگ کےجوابی وار

Ahsan Iqbal Speech

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیراحسن اقبال کےنام لئےبغیربلاول بھٹوپرلفظی وار ۔ بولےاتحادی جماعتوں کوسیاسی جلسوں میں تنقیدکرنےکی بجائےکابینہ میں حکومتی پالیسیوں پربات کرنی چاہیے۔

نارووال میں بات کرتےہوئےاحسن اقبال کاکہناتھاکہ سیاسی جلسوں میں بات کرنےسےگریزکرناچاہیےکیونکہ ایساکرنےسےسیاسی غیریقینی کی فضامیں مزیداضافہ ہوتاہے۔

احسن اقبال نےبلاول بھٹوکی تنقیدکاجواب دیتےہوئےمزیدکہاکہ بجٹ بناتےوقت تمام اتحادیوں کواعتمادمیں لیاگیاتھا۔ انہوں نےکہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نےہمیشہ اتحادیوں کےخدشات دورکئےہیں۔ وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ پی ٹی آئی چیئرمین کامحازبندہونے پرہمیں کوئی نیامحاذکھولنےسےگریزکرناچاہیے۔

انہوں نےکہاکہ حکومت اتفاق رائےسےفیصلےکرنےپریقین رکھتی ہے۔

بلاول بھٹونےکیاکہا؟

بلاول بھٹونےہفتےکےروزسوات میں جلسےسےخطاب کرتےہوئےوفاقی حکومت پرکڑی تنقیدکی تھی ۔ بلاول بھٹونےکھل کرکہاتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نےپیپلزپارٹی سےکئےوعدوں کوپورانہیں کیا۔ اس کےساتھ انہوں نےمتنبہ کیاتھاکہ اگرحکومت بجٹ پرووٹ لیناچاہتی ہےتواسےسیلاب زدگان کےحوالےسےکئےگئےوعدوں کوپوراکرناہوگا۔ بلاول بھٹونےلگی لپٹی رکھےبغیرواضح کیاتھاکہ تحفظات دورہونےتک ان کی پارٹی بجٹ کےحق میں ووٹ نہیں دےگی۔

وزیرخارجہ نےکہاتھاکہ ہمیں شہبازشریف کی نیت پرشک نہیں کیونکہ انہوں نےاپنی آنکھوں سےسیلاب متاثرین کی حالت دیکھی ہےلیکن ہم چاہتےہیں کہ وزیراعظم اس عمل میں رکاوٹ ڈالنےپراپنی معاشی ٹیم کی جواب طلبی کریں۔ بلاول بھٹوکاکہناتھاکہ یہ نہیں ہوسکتاکہ وزیراعظم ایک بات کریں اوربجٹ میں دوسری بات لکھی ہوئی ہو۔

اس کےعلاوہ بلاول بھٹونےاتحادیوں کوچیلنج دیتےہوئےکہاتھاکہ وہ الیکشن کےمیدان میں آئیں۔ انہوں نےکہاتھاکہ الیکشن میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔جس طرح پیپلزپارٹی نےمئیرکراچی کاالیکشن جیتاہے،اسی طرح اگلےعام انتخابات میں بھی فتح حاصل کرےگی۔

طلال چودھری کابلاول کوجواب

ن لیگ کے بےباک اورکھلےڈلےبیانات دینےوالےرہنماطلال چودھری نےبلاول بھٹوکوجواب دیتےہوئےکہاتھاکہ ہمیں آپ کاچیلنج قبول ہےلیکن شرط یہ ہےکہ الیکشن مئیرکراچی جیسانہیں ہوناچاہیے۔

حماداظہرکان لیگ پرطنز

تحریک انصاف کےرہنماحماداظہرنےایک ٹویٹ میں ن لیگ پرطنزکرتےہوئےکہاکہ ن لیگ شفاف انتخابات چاہتی ہےلیکن اتنےشفاف بھی نہیں کہ تحریک انصاف ہی جیت جائے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …