ویب ڈیسک ۔۔ ہوئے تم اجنبی،عیدالفطرپرریلیزہونےوالی پاکستانی رومانوی ڈرامہ فلم جودیکھنےوالوں کوسقوط ڈھاکہ کےپس منظرمیں لےجائےگی۔ یہاں ہم فلمی شائقین پرواضح کرتےچلیں کہ یہ فلم کوئی سیاسی کمنٹری نہیں بلکہ 1971 کے حالات میں جنم لینےوالی ایک رومانوی داستان ہے۔
ہوئے تم اجنبی پاکستان کی تاریخ سےجڑی فلم ہے جس میں میکال ذوالفقار، سعدیہ خان، ہمارے پسندیدہ کامیڈین سہیل احمد، محمود اسلم، شفقت چیمہ، ثمینہ پیرزادہ، شمعون عباسی، علی خان اورفلم لیجنڈ شاہد اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔
بلبلےسےشہرت حاصل کرنےوالی عائشہ عمر بھی فلم میں اپنےجوہردکھائیں گی۔ انہوں نےسوشل میڈیا پرفلم کےحوالےسےکچھ باتیں بھی شئیرکی ہیں۔ عائشہ نےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ پرفلم کےحوالےسےپوسٹ شئیرکرتےہوئےلکھاکہ میری آنےوالی فلم ہوئےتم اجنبی۔۔ جب پاکستان دولخت ہورہاتھا۔محبت افراتفری،دل ٹوٹنے،اذیت،موت،مایوسی اوربہت کچھ کےدرمیان۔ یہ دلکش فلم ضروردیکھیں۔
میکال ذوالفقاراورسعدیہ خان کےمرکزی کرداروں پرمبنی فلم ہوئےتم اجنبی کا ٹریلرملک بھرکے سینما گھروں میں لانچ کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں ناظرین کو1971 کی جنگ کے پس منظرمیں پیش آنے والی ان کہی محبت کی کہانی کےبارےمیں کچھ زیادہ ظاہرنہیں کیا گیا۔ تاہم ہم اتنااندازہ لگاسکتےہیں کہ نظام اورزینت کی محبت کی کہانی نےایک ایسےوقت میں جنم لیاجب ملن سےزیادہ جدائی مقدرمیں لکھی جاچکی تھی۔
شاہد فلمزکے بینر تلے بنائی گئی یہ سب سے زیادہ دلکش رومانوی کہانیوں میں سےایک غیر معمولی فلیش بیک ہے۔
ہوئےتم اجنبی کا ٹائٹل سانگ معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرنے گایا ہے۔ پاکستان میں فلم کے ڈسٹری بیوٹرمانڈوی والا انٹرٹینمنٹ ہیں۔
فلم نےایک غیرمعمولی اسٹار کاسٹ،بڑے پیمانےپرپروڈکشن،اورعیدالفطر کے آس پاس اس کی ریلیزسےفلم بینوں کوذہنی طورفلم کےانتظارپرمجبورکردیاہے۔
دنیا ٹی وی کےمشہوراینکرکامران شاہد نےاس فلم کو تحریرکیاہے۔ ہدایت کاری اور پروڈکشن بھی انہوں نےخودکی ہے۔ ہوئےتم اجنبی کی ریلیزکی تاریخ 21 اپریل عید الفطر2023 کو شیڈول ہے۔
ہوئے تم اجنبی رن ٹائم: 153 منٹ
نوعیت: رومانوی
ریلیز کی تاریخ: جمعہ، 21 اپریل 2023