Home / ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

kohli and rohit sharma retirement

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنشینلزکوخیربادکہہ دیا۔

بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےفائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کرپہلے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اورکچھ دیربعدپریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیئشنلز سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔

روہت شرماکاکہناتھااس فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعدچھوڑنےکااس سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا۔ انہوں نےکہاکہ میں ون ڈے اور ٹیسٹ بدستورکھیلتا رہوں گا۔

روہت شرما نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی اور اس فارمیٹ سب سے زیادہ 4231 رنز اسکور کیے۔ان کی اوسط 32.05 رہی۔ روہت کےشاندار کیریئر میں پانچ سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ انہوں نے سب سے زیادہ 205 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھکے بھی لگائے۔

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت نے 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Shahid Afridi to reveal about Pak cricket team

ورلڈکپ کےبعدبولوں گا: شاہدآفریدی

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچ میں بھارت کےہاتھوں ہارکےبعدقومی ٹیم شدیدتنقیدکی زدمیں ہے۔ …