Home / پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سےبات کرسکتی ہے: خواجہ آصف

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سےبات کرسکتی ہے: خواجہ آصف

Khwaja Asif BBC interview

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں حکومت کوپی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان مذاکرات سےکوئی مسئلہ نہیں،بانی پی ٹی آئی چاہیں تواسٹیبلشمنٹ سےبات کرسکتےہیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارےبی بی سی کےساتھ انٹرویومیں خواجہ آصف نےواضح کیابانی پی ٹی آئی کی رہائی سےحکومت کوکوئی خطرہ لاحق نہیں۔ انہوں نےکہاسیاسی معاملات کوحل کرنےکیلئےبات چیت کےعلاوہ اورکوئی راستہ نہیں۔

خواجہ آصف کاایک سوال کےجواب میں کہناتھاحکومت کوآپریشن عزم استحکام کی ذمہ داری خودلینی چاہیےکیونکہ یہ آپریشن فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے۔

یادرہےکہ اس سےپہلےخواجہ آصف قومی اسمبلی میں کہہ چکےہیں کہ پی ٹی آئی آج بھی دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے۔ انہوں نےکہاتھاکہ یہ کل بھی نومئی والےتھےاورآگےہی نومئی والےہی رہیں گے۔ کبھی پاوں پڑتےہیں توکبھی دھمکیوں پراترآتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …