Home / عمران خان کی سیاست کون چلاتاتھا؟ ندیم افضل چن کےانکشافات

عمران خان کی سیاست کون چلاتاتھا؟ ندیم افضل چن کےانکشافات

nadeem afzal chan

ویب ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی سےتحریک انصاف اوروہاں سےپھرواپس پیپلزپارٹی میں آنےوالےندیم افضل چن نےعمران خان کی سیاست کےحوالےسےکچھ دلچسپ باتیں کی ہیں۔

ویب چینل وی نیوزسےبات کرتےہوئےندیم افضل چن کاکہناتھاکہ خان صاحب کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کےسرپرتھی اورلئے انہوں نےجنرل باجوہ کودوسری باربھی توسیع دینےکی دعوت دی ۔ چن صاحب کےمطابق عمران خان کاکلی انحصارجنرل فیض اورجنرل آصف غفورپرتھا۔

ندیم افضل چن نےمزیدکہاکہ جنرل فیض اورجنرل آصف غفورکی عمران خان کےآنکھ اورکان تھے،انہی کی پالیسیاں پارٹی میں چلتی تھیں۔ پارٹی میں سیاسی کارکنوں اورگراس روٹ لیول کےلوگوں کااثرونفوذکم ہی تھا۔

چن صاحب کےمطابق جنرل فیض توپارٹی آف دی پارٹی اورپارٹ آف گورنمنٹ تھے،وہ پارٹ آف دی اسٹیبلشمنٹ نہیں تھے۔ وہ توروزانہ پی ایم آفس آتےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

army chief visit Quetta staff college

عوام کی والہانہ محبت سےدشمن کےعزائم خاک ہوگئے،آرمی چیف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت …