ویب ڈیسک ۔۔ دنیائے کرکٹ کے مغل اعظم کہلانےوالے "بابر اعظم” کو پاکستان کی نمائندگی کرتےپورےآٹھ سال ہو گئے۔ اس دوران نہ صرف انہوں نےکیرئر کی بلندیوں کو چھوابلکہ کئی ریکارڈزبھی اپنے نام کیے۔
اٹھائیس سال کےبابر اعظم دیکھتے ہی دیکھتے عظیم بھارتی کرکٹرویرات کوہلی کےمدمقابل آن کھڑے ہوئےاوران کی کور ڈرائیوز کا مقابلہ کیا جانے لگا۔
بابر اعظم نے 31 مئی 2015 میں زمبابوے کےخلاف ون ڈےڈبیو کیا اور8 برسوں میں 251 انٹرنیشنل میچوں میں 12ہزار 270رنز بنا چکے ہیں ۔ ان میں30سنچریاں اور82 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم2022 کے دونوں بڑے آئی سی سی ایوارڈز لے اڑے۔ انہیں سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی کے ساتھ ون ڈے کا بہترین بلےبازقراردیا گیا۔
بابراعظم کوکرکٹ کا مغل اعظم اوربوبی بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔وہ اس وقت ون ڈے رینکنگ میں پہلے، ٹیسٹ میں پانچویں اورٹی ٹونٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کہتے ہیں بابر کی تکنیک بہترین ہے۔وہ کنڈیشنز میں خودکو جلد ڈھال لیتے ہیں۔
بابر اعظم کی جیب میں درجنوں ریکارڈزہیں ۔ ان میں ون ڈے کی ایک ہی سیریز میں سب سے زیادہ 1454رنز،ایک ہی سیریز میں 6 سنچریاں،صرف 97اننگز میں سب سےزیادہ 18 سنچریاں اوراتنی ہی اننگز میں تیزترین 5 ہزاررنز بھی شامل ہیں۔
سابق کپتان راشد لطیف نے ایک بار کہا تھا انہیں بابر اور کوہلی دے دیں۔ باقی نو کھلاڑی لکڑی کے بھی ہوں تو ورلڈ کپ جیت لیں گے۔