ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق سیکرٹری جنرل اورعمران خان کےانتہائی قریب سمجھےجانےوالےرہنمااسدعمرکاپارٹی عہدوں سےمستعفی ہونےکےبعدجب اسلام آبادمیں صحافیوں سےسامناہواتووہ تابڑتوڑسوالات سن کرڈگمگاگئےاورکسی بھی سوال کادرست جواب نہ دیا،بلکہ ادھرادھرکی باتیں کرکےصحافیوں کوٹالتےرہے۔
صحافی نےاسدعمرسےتحریک انصاف کےمستقبل بارےسوال کیاتواسدعمرمسکرانےلگےاورالٹاصحافیوں سےپوچھاکہ آپ بتائیں اوراسلام آبادہائیکورٹ سےروانہ ہوگئے۔
صحافیوں نے ان سے عمران خان سے ملاقات کے بارے میں پوچھاتو انہوں نے کہاکہ فی الحال تو انسداد دہشتگردی عدالت جارہاہوں، آپ نے چلنا ہے تو آجائیں۔مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے نہ ہونے سے متعلق سوال پران کاکہناتھامیرا موقف ان کے پاس پہنچ چکا ہے۔ اس کے بعد اسد عمر کسی سوال کاجواب دئیےبغیرواپسی کیلئےروانہ ہو گئے۔
یادرہےکہ اخبارمیں اسدعمرکی عمران خان سےزمان پارک میں ملاقات کی خبرشائع ہوئی تھی۔واضح رہےکہ اسدعمرنےجیل سےرہائی کےبعدپارٹی عہدوں سےمستعفی ہونےکااعلان کیاتھا،پارٹی چھوڑنےکےسوال پران کاکہناتھاوہ صرف پارٹی عہدوں سےمستعفی ہورہےہیں۔