ویب ڈیسک ۔۔ یہ کہاجائےتوغلط نہ ہوگاکہ مصنوعی ذہانت نےدیکھتےہی دیکھتےانسانی زندگیوں کوایسےبدلاہےکہ لگتاہےکہ جیسےاس سےپہلےآنےوالےبدلاوتوکچھ بھی نہیں تھے۔ اس جگہ اردوکامشہورشعریادآرہاہے
:
آنکھ جوکچھ دیکھتی ہےلب پہ آسکتانہیں
محوحیرت ہوں کہ دنیاکیاسےکیاہوجائےگی
ٹیکنالوجی کےانہی وسیع ہوتےاثرات کودیکھتےہوئےدنیاکی مشہورسیمی کنڈکنٹربنانےوالی کمپمنی نویڈیاکےسی ای اوجینسن ہوانگ نےکہاہےکہ مصنوعی ذہانت کی مددسےکوئی بھی کمپیوٹرپروگرامربن سکتاہے۔
نویڈیامصنوعی ذہانت کے لیے چپس اورکمپیوٹنگ سسٹم کی دنیا کی سب سےقابل بھروسہ سپلائربن چکی ہے۔ اس کمپنی نے پچھلے ہفتے کی دوسری سہ ماہی کی آمدنی کی جوپیشن گوئی کی، وہ وال اسٹریٹ کے تخمینے سے 50 فیصد زیادہ ہے۔ نویڈیاکاکہناہےکہ مصنوعی ذہانت چپس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے سپلائی کو بڑھایاجارہا ہے۔ یہ چپس چیٹ جی پی ٹی اور اسی طرح کی بہت سی خدمات کو طاقت دینےکیلئے استعمال ہوتی ہیں۔
تائی پے میں کمپیوٹیکس فورم میں بات کرتے ہوئےجینسن ہوانگ کاکہناتھاکہ ہم ایک نئےکمپیوٹنگ دورمیں ہیں اورکوئی شک نہیں کہ مصنوعی ذہانت دنیاکےدروازےپرکمپیوٹنگ انقلاب کی دستک دےرہی ہے۔ انہوں نےکہاکہ مصنوعی ذہانت نےہمیں اس قابل کردیاہےکہ اس کی مددسےہم بہت کچھ کرسکتےہیں،جواس سےپہلےممکن نہیں تھیں۔
ہوانگ نےکہا کہ مصنوعی ذہانت نےڈیجیٹل تقسیم کوقریب قریب ختم کردیا ہے،اب ہر کوئی پروگرامرہے،آپ کوبس کمپیوٹر سےکچھ کہناہے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ اس فیلڈمیں ترقی کی تیزرفتاری کی وجہ اس کاآسان استعمال ہےاوربہت جلدمصنوعی ذہانت سےہرصنعت استفادہ کرنےپرمجبورہوگی۔
مائیکروسافٹ سمیت مختلف کمپنیوں اورٹیک جائنٹس نے اپنے سرچ انجن جیسے بنگ میں انسان نما چیٹ کی خصوصیات شامل کرنے کے لیے نویڈیا کی چپس کا استعمال کیاہے۔
ہوانگ نےکانفرس میں سب کےسامنےمصنوعی ذہانت کاایک چھوٹاساعملی نمونہ کرکےدکھایا۔ انہوں نےمحض چندالفاظ پرمشتمل ہدایات کےساتھ نویڈیاکی تعریف میں ایک پاپ سانگ لکھنےکیلئےکہا۔
ہوانگ نےمتعدد نئی ایپلی کیشنز دکھائیں، جن میں ڈیجیٹل اشتہارات کے لیے دنیا کے سب سے بڑے اشتہاری گروپ ڈبلیوپی پی کے ساتھ شراکت داری شامل بھی ہے۔