Home / کیانوازاورترین کونئےقانون کافائدہ ہوگا؟

کیانوازاورترین کونئےقانون کافائدہ ہوگا؟

nawaz sharif and jehangir tareen relief

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کےاختیار۱۸۴تھری کےحوالےسےمنظورشدہ نئےقانون پرتبصرہ کرتےہوئےوفاقی وزیرقانون اعظم نزیرتارڑکہتےہیں اس سےتاحیات نااہلی کاشکارہونےوالےنوازشریف اورجہانگیرترین کوفائدہ نہیں ہوگاکیونکہ وہ اپنی نظرثانی اپیل کاحق استعمال کرچکےہیں۔ اعظم نزیرتارڑکےبرعکس کچھ ماہرین کاخیال ہےکہ نئےقانون سےنوازشریف اورجہانگیرترین کوبھی فائدہ ہوگا۔

بیرسٹرظفراللہ

جنگ اخبارمیں سینئرصحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق  بیرسٹر ظفر اللہ خان کہتےہیں  اس قانون کے تحت ایسے تمام افراد نئی اپیل دائر کر سکتے ہیں جن کے کیسز پر سپریم کورٹ اس قانون کی منظوری سےپہلے فیصلہ سنا چکی ہے، چاہے پھر وہ سابقہ نظرثانی مسترد ہی کیوں نہ ہو چکی ہو۔ بیرسٹرظفراللہ کےمطابق  اب نئے حالات (حقائق اور قانون) سامنے آ چکے ہیں ساتھ ہی اب لارجر بینچ بھی دستیاب ہے۔

خواجہ حارث ایڈووکیٹ

سینئر وکیل خواجہ حارث کہتےہیں  نئے قانون سے نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی فائدہ ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ اس قانون کی منظوری سے پہلے جو بھی فیصلے سنائے جا چکے ہیں؛ ان پر اب نظرثانی اپیل دائر ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس قانون کے تحت ریلیف حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں ۶0 روز میں نئی اپیل دائر کرنا ہوگی۔ 

یاد رہے کہ 2017ء میں سپریم کورٹ نےاقامہ کوبنیادبناتےہوئے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا کر انہیں الیکشن لڑنے یا کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے کیلئے تاحیات نا اہل قرار دیا تھا۔  2018ء میں سپریم کورٹ نے انہیں پارٹی کی صدارت کے عہدے سے بھی نا اہل قرار دیدیا۔جسٹس ثاقب نثاران دنوں سپریم کورٹ کےچیف جسٹس تھے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …