Home / بجٹ2023-24،ودہولڈنگ ٹیکسوں میں کمی کی تجویز

بجٹ2023-24،ودہولڈنگ ٹیکسوں میں کمی کی تجویز

tax on non filers in budget 2023-24

 ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت کوبجٹ پیش کرنےسےپہلےجن بہت سی مشکلات کاسامناہےان میں سےایک یہ کہ حکومت 2023-24کےبجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسوں کی تعدادمیں کمی کرنےپرغورکررہی لیکن ایساکرنےکیلئےاسےآئی ایم ایف سےمنظوری لیناہوگی۔

قومی اخبارمیں شائع ہونےوالی خبرکےمطابق  آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاملات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کے ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف 9ہزار 2سو ارب روپے مقرر ہوا ہے ،اس لئےآنےوالے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کے ریٹ بڑھائے جانے کی تجویز ہے۔

خبرکےمطابق  50ہزار سے زیادہ کا لین دین قومی شناختی کارڈ کے بغیر نہیں ہو گا‘ بجٹ میں شناختی کارڈ نمبر کے تحت ایف بی آر کے سسٹم میں سکروٹنی ہوا کرے گی۔ واضح رہےکہ ادائیگیوں کاتوازن کنٹرول کرنےکیلئے حکومت نے درآمدات پر پابندیاں لگا رکھی ہیں جن کی وجہ سے ملک میں مینو فیکچرنگ اور تجارت پر بہت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

یوں دیکھاجائےتومعیشت ترقی ہی نہیں کرےگی کاروباری طبقہ ٹیکس کہاں سےدےگا؟ خبرمیں ایک اوراہم نکتےکی نشاندہی کی گئی ہےکہ ۲۰۲۳چونکہ الیکشن کاسال ہےاس لئےنئےٹیکس لگانایاٹیکسوں کےریٹ کوبڑھاناحکومت کیلئےسیاسی طورپرسودمندثابت نہیں ہوگا۔ اس لئےحکومت ایساکرنےکارسک ہرگزنہیں لےگی۔

خبرکےمطابق  ایف بی آر ان تمام لوگوں کو یہ ڈرافٹ ریٹرن بھیجے گا اور اگر انہیں اندازاً    آمدنی سے متعلقہ شخص کو اتفاق ہے تو وہ اس پر دستخط کر کے واپس بھجوائے گا اور یہی اس ٹیکس گزارکی حتمی  ریٹرن  شمار ہوگی۔ اگر ایف بی آر کی بھجوائی گئی ڈرافٹ انکم ٹیکس ریٹرن میں متعلقہ شخص ترمیم کرنا چاہے تو وہ ترمیم کر کے ڈرافٹ ریٹرن ایف بی آر کو بھجوا دیگا۔

خبرکےمطابق ایک دوسرا پوائنٹ جو بجٹ تجاویز میں زیرغور ہے اسکے مطابق انکم ٹیکس فائلر اور نان فائلر کا تصور متعارف کرانے کے بعداگرچہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 30لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے لیکن عمومی مشاہدہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اُس وقت فائلر بنتے ہیں جب اُنہوں نے کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد یا قیمتی گاڑیاں خریدنا ہوتی ہیں۔ اسی لئےحکومت کےزیرغوریہ تجویز ہے کہ جو آدمی پہلی دفعہ فائلر بننے کے بعد ایک کروڑ یا اس سے زیادہ مالیت کی جائیداد یا گاڑی خریدے تو اس کا ٹیکس کیس ٹوٹل سکروٹنی کیلئے تفصیلی آڈٹ یا جانچ پڑتال میں لازماً ڈال دیا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …