Home / تعمیراتی صنعت کیلئےخوشخبری

تعمیراتی صنعت کیلئےخوشخبری

Relaxations for construction industry

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےنئےمالی سال 2023-24 کےبجٹ میں فائلرزکومزیدسہولتیں دینےاورنان فائلرزکیلئےمشکلات مزیدبڑھانےکافیصلہ کیاہے۔

روزنامہ جنگ میں شائع ہونےوالی خبرکےمطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈڈویلپرزآف پاکستان  آباد نےحکومت سےتعمیرات کی متعلقہ صنعتوں پرٹیکس  کم کرنےکامطالبہ کیاہے۔اس کےلئےاسٹیل کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوتی اوراضافی کسٹمزڈیوٹی کی شرح کوکم کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔

 خبرکےمطابق حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےسرکاری چینلزکےذریعےڈالرمیں رقم بھجوانےاورتعمیرشدہ جائیدادمیں سرمایہ کاری  کیلئےایک مراعاتی سکیم متعارف کرانےپرغورکررہی ہے۔

غیرمنقولہ جائیدادپرٹیکس کی شرح ۲فیصدسےکم ہوکرایک فیصدکرنےجبکہ نان فائلرزپریہ شرح ۴فیصدسےبڑھاکر۶یا۸فیصدکرنےپرغورکیاجارہاہے۔ یہ تجاویزوزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروزیراعظم کےمشیربرائےمحصولات سےشیئرکی جاچکی ہیں ۔آبادکےمطابق  فائلرزاورنان فائلرزکےدرمیان فرق سےتعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

Super Tax in Pakistan's federal budget 2025

بجٹ میں بڑی کمپنیوں کیلئےبڑی خبر

تاریخ: 10 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے …